12:53 pm
ہشتم کا امتحان ختم کرنے کا فیصلہ، محکمہ تعلیم  نے  طالبعلموں کو سب سے بڑی خوشخبری سُنا دی

ہشتم کا امتحان ختم کرنے کا فیصلہ، محکمہ تعلیم نے طالبعلموں کو سب سے بڑی خوشخبری سُنا دی

12:53 pm

لاہور (ویب ڈیسک) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پانچویں کے بعد ہشتم کا امتحان ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، رواں سال پیک کے تحت ہشتم کا امتحان منعقد نہیں کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پانچویں کے بعد ہشتم کا امتحان ختم کرنے کاحتمی فیصلہ کر لیا،جس کے تحت رواں سال پیک کے تحت ہشتم کا امتحان منعقد نہیں کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ پیک کےتحت
ہر سال 25 لاکھ بچوں کا امتحان لیا جاتا تھا،پنجاب ایگزمیشن کمیشن نے طلباو اساتذہ کی کارکردگی جانچنےکیلئے صرف اسیسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے،طلباء کے سالانہ امتحانات سکولوں میں ہی منعقد کیے جائیں گے،طلبااور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی سےسروے کرایا جائےگا،تھرڈ پارٹی تمام اضلاع کےمنتخب سکولوں کے امتحانات منعقد کرے گی۔ قبل ازیں دنیا بھر میں پھیلے کوروناوائرس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کو بھی بریک لگ گئی تھی،سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات ختم کردیئے گئے، اول تا ہفتم کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں ترقی دے ی گئی،سکول کھلتے ہی بچے نئی کلاس میں بیٹھیں گے۔ وزرات قانون کی جانب سے قوانین میں ترامیم کرنے کی ہدایت پر طلباء پریشان تھے، بورڈ حکام نے صوبہ بھر کے طلباء کو پالیسی کے مطابق اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بورڈ حکام حکام کا کہناتھا کہ قوانین میں ترمیم بورڈ نے کرنی ہے طلباء پریشان نہ ہوں ،تمام طلباء پالیسی کےمطابق پرموٹ ہیں، طلباء سوشل میڈیا پر توجہ دے کر خود کو پریشان نہ کریں۔ دوسری جانب پیک حکام نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہشتم جماعت کے نتائج میں تاخیر نہیں کی جائے گی، ہشتم جماعت کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو ہی کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا