05:17 pm
نوازشریف کو واپس لانے کی تیاری،حکومت کیا کرنےوالی ہے،وفاقی وزیر نے دھماکہ دار اعلان کر دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے عدالت جائیں گے، نوازشریف کو پتا ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، مریم نواز شہبازشریف کو پھنسانے جا رہی ہے، عمران خان مشکل میں بھی آئے تو این آراو نہیں دیں گے،بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے کچا ہے۔ انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا راولپنڈی میں متعدد تعلیمی ادارے کھولے۔راولپنڈی میں انٹرنیشنل یونیورسٹی اور خیابان سرسید میں کالج کی تعمیر کا منصوبہ زیرغور ہے۔
عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ کالج پنجاب حکومت کو منتقل کیا۔ بیماری سے نکلا ہوں، زندگی اللہ کی نعمت ہے، میں نے بیماری پر کتاب بھی لکھنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح آٹے کے بعد اب چینی بھی امپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے عدالت جائیں گے۔ نوازشریف کو پتا ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، مریم نواز شہبازشریف کو پھنسانے جا رہی ہے۔ نیب کو پتھر نہیں مارے گئے بلکہ شہبازشریف کی سیاست کو لگے، شہباز شریف تاش بچھاتا ہے مریم بکھیر دیتی ہے۔ بلاول بھٹو کو رہنے دیں وہ ابھی بچہ ہے کچا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے تحریری معاہدے کی درخواست کی ہے۔عمران خان مشکل میں بھی آئے تو این آراو نہیں دیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ ساری چیخ وپکار کیسز اور این آر او کی ہے۔خاص طور پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس بڑا سنجیدہ ہے، مریم نوازجب مایوس ہوگئی کہ عمران خان کے دور میں لندن جانے کی گنجائش نہیں تو وہ مایوس ہوگئیں، اور پتھراؤ کروایا، ساری سیاسی زندگی میں نہیں دیکھا کہ کوئی گھر سے پتھر لے کر آیا ہو، پہلے بھی نوازشریف کو مریم نواز نے مروایا، اب بھی مروائے گی۔ہمیں لوگ طعنے دیتے تھے کہ پانچ سال پورے کیے کریں گے، لوگ اختلاف کررہے ہیں، لیکن نفرت نہیں کررہے، عمران خان وہ انجن ہے جس کے پیچھے میرے جیسے ٹوٹے پھوٹے ڈبے بھی لگے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

گرمی سے پریشان شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نےکن کن شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

اسحاق ڈار کی گرفتاری تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہو گا، احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسمبلیاں توڑیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس، بڑا فیصلہ کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کوئی عہدے سے نہیں ہٹا سکتا، وفاقی وزیر قانون کا دوٹوک اعلان

یا اللہ رحم ، انتہائی خوفناک حادثہ ، کئی جانیں چلی گئیں، متعدد خاندان سوگ میں ڈوب گئے

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سابق وزیر خزانہ کو پاکستان بلا لیا گیا، نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی کی تحلیل کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دیدیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

ڈالر نے پھر اونچی چھلانگ لگا دی ، روپے کے مقابلے قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟انٹربینک سے بڑی خبر

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس کیا آپشنز ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

مجھے شادی سے بچاؤ ۔۔ چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند لڑکی کا خواب عامر لیاقت نے کیسے توڑ دیا

 پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ،پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے،اسدعمر

چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کے لیے پڑوسی ملک کاہائپرسونک میزائل کامنصوبہ

امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ۔۔۔گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے،عمران خان حکومت پربرس پڑے