05:25 pm
خاتون اس عمر میں اپنے والدین کے شناختی کارڈ کہاں سے لائے گی

خاتون اس عمر میں اپنے والدین کے شناختی کارڈ کہاں سے لائے گی

05:25 pm

کراچی (ویب ڈیسک )نادرا نے سندھ کی رہائشی 80 سالہ خاتون سے ان کے والدین کا شناختی کارڈ طلب کر لیا، خاتون کے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے پر نادرا نے خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا، خاتون دہائی دیتی ہوئی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی۔خاتون کا سندھ ہائیکورٹ میں دہائی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا شوہر ریلوے کا ملازم تھا، جس کی میں پینشن بھی لیتی رہی ہوں لیکن 2012 میں 
نادرا کی جانب سے میرا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا جو تاحال بحال نہیں ہےہوا۔ جس کی وجہ سے مجھے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔خاتون نے بتایا کہ میں ہیپاٹائٹس کی مریض ہوں اور میری زندگی کے آخری دن گزر رہے ہیں، جن کو نادرا نے میرا شناختی کارڈ بلاک کر کے مزید مشکل بنا دیا ہے، میں اپنے شناختی کارڈ پر اپنے خاوند کی پینشن لیا کرتی تھی وہ بھی اب بند کر دی گئی ہے جس کے سبب اب میرا گزر بسر بہت مشکل سے ہو رہا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد مظہر علی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نادرا کے وکیل سے استفسار کیا کہ خاتون کا شناختی کارڈ کیوں بلاک کیا گیا ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ خاتون کے پاس کوئی بھی شناختی کاغذات یا والدین کے شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ادارے نے شناختی کارڈ بلاک کیا ہے، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے نادرا کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ 80 سالہ خاتون کے بیٹوں کا شناختی کارڈ کیسے بنا دیا گیا؟ اگر خاتون کا شناختی کارڈ ہی بلاک ہے تو ان کے بیٹوں کا شناختی کارڈ کیسے بن سکتا ہے؟ اسی سال کی خاتون اس عمر میں اپنے والدین کے شناختی کارڈ کہاں سے لائے گی؟ عدالت نے نادرا سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت کو 8 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔

تازہ ترین خبریں

استنبول کا وہ مندر جہاں سے کوئی زندہ واپس نہیں آیا، لیکن کیوں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

استنبول کا وہ مندر جہاں سے کوئی زندہ واپس نہیں آیا، لیکن کیوں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو میں تباہی کے دلخراش مناظر

رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو میں تباہی کے دلخراش مناظر

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی۔۔ سندھ ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی،جیالے بھی ہکا بکا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی۔۔ سندھ ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی،جیالے بھی ہکا بکا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز