06:15 pm
ڈاکٹرماہاعلی نے جس پستول سے خودکوگولی ماری وہ کس شخص کاتھا؟بڑی پیش رفت سامنے آگئی

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے گزری میں مبینہ خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی شاہ کے کیس میں نیا موڑ آ گیاہے، اسلحہ کے مالک کا پتا لگا لیا گیاہے۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس پستول سے ڈاکٹر ماہا علی نے خود کو گولی ماری وہ کسی ” سعد نصیر “ کے نام پر ہے، نصیر نے 2010 میں پستول بشیر خان ٹریڈنگ کمپنی سے خریدا تھا۔پولیس نے سعد نصیر نامی شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا گیاہے کہ اسلحہ بیرون ملک سے بلوچستان لایا گیا، سعد نصیر کے ڈاکٹر ماہا سے
روابط کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہا کے اہلِ خانہ اور دوستوں کا بیان قلم بند کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ماہا کے اہلِ خانہ کا بیان لینے کے لیے ایس ایچ او گزری میر پور خاص روانہ ہوئے تھے، تاہم ڈاکٹر ماہا کے اہلِ خانہ اپنے پہلے والے بیان پر قائم ہیں۔مبینہ خودکشی میں استعمال ہونے والے اسلحے سے ڈاکٹر ماہا کے اہلِ خانہ نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکٹر ماہا نے خود پر گولی گھر کے واش روم میں چلائی، پولیس کو ابھی تک قتل کے شواہد نہیں ملے تاہم تفتیش بند بھی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل 25 سالہ ڈاکٹر ماہا علی شاہ نے والد سے تلخ کلامی کے بعد مبینہ طور پر واش روم میں بند ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی۔اس ضمن میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا تھا کہ ڈاکٹر ماہا کو سر میں پیچھے کی سمت سے گولی لگی تھی جبکہ بعد میں سامنے آنے والی میڈیکولیگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا کو سر میں بائیں جانب گولی لگی تھی جو دائیں طرف سے نکل گئی تھی۔ڈاکٹر ماہا کے والد میر پور خاص میں واقع مزار گرھوڑ شریف کے گدی نشین ہیں۔ڈاکٹر ماہا ایک عرصے سے گھریلو پریشانی کا شکار تھیں، وہ والد اور بہنوں کے ساتھ 15 دن قبل کرائے کے گھر پر کراچی کے پوش علاقے میں منتقل ہوئی تھیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی کے والدین میں علیحدگی ہو چکی تھی جبکہ دونوں نے دوسری شادیاں کر رکھی تھیں، ان تمام وجوہات کی بنا پر ڈاکٹر ماہا علی ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 