06:43 pm
اندر کی بات تو اب سامنے آئی ، محمد بن سلمان کو وزیر اعظم عمران خان کی کس بات نے شدید ناراض کیا

اندر کی بات تو اب سامنے آئی ، محمد بن سلمان کو وزیر اعظم عمران خان کی کس بات نے شدید ناراض کیا

06:43 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ناراضی کی وجہ سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال فروری 2020ء میں جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ کیا تو یہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا،عمران خان اور سعودی ولی عہد میں گہری دوستی دیکھنے میں آئی جب کہ محمد بن سلمان نے خود کو سعودی عرب میں پاکستانی سفیر قرار دے دیا۔
تاہم گذشتہ کچھ دنوں سے میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات پہلے جیسے نہیں ہیں،اس بات کو تقویت تب ملی جب سعودی عرب نے پاکستان سے قرضہ واپس مانگا،اسی حوالے سے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہونا شروع ہوئے جب عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان کو زیادہ اہمیت دیناشروع کی۔ میرے خیال میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالات وہاں سے خراب ہونا شروع ہوئے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان کے ساتھ ملاقات کر کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا اعادہ کیا۔اقوام متحدہ سے واپسی پر بھی عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب کر تے ہوئے طیب اردگان کو مسلم امہ کا سب سے بڑا لیڈر قرار دے دیا جو سعودی عرب کے شہزادوں کو ناگوار گزرا۔ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں بھی ترک صدر کا ذکر کیا تھا جب کہ پاکستان میں طیب اردگان کا بہت ذکر ہوتا ہے،پاکستانی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔لیکن بات یہ ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔کئی پاکستانیوں کو سعودی عرب میں روزگار ملا ہوا ہے۔سعودی عرب پاکستان کو تیل فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ مشکل وقت میں قرضے بھی فراہم کیے۔ لیکن اگر دوسری طرف ترکی کو دیکھا جائے تو ترکیوں کی طرف سے ہمیں بہت پیار ملتا ہے،ترکی کے لوگ پاکستانیوں کی جتنی قدر کرتے ہیں اتنی سعودی عرب میں نہیں کی جاتی۔لیکن دو ہمارے اسلامی برادر ممالک ہیں لہذا پاکستان کو دونوں کا موزانہ نہیں کرنا چاہیے۔پاکستان کی ہمیشہ سے پالیسی رہی ہے کہ ہم نے سعودی عرب کے ساتھ بنا کر رکھنی ہے۔

تازہ ترین خبریں

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔