09:26 pm
لاہور کے بعد پاکستان کے ایک اور شہر میں میٹرو ٹرین جیسا منصوبہ شروع ہونےجا رہا ہے  ؟ جانیں 

لاہور کے بعد پاکستان کے ایک اور شہر میں میٹرو ٹرین جیسا منصوبہ شروع ہونےجا رہا ہے ؟ جانیں 

09:26 pm


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے بعد پنجاب کے ایک اور شہر میں میٹرو ٹرین جیسا منصوبہ شروع کرنے کی تیاریاں، پنجاب حکومت کی جانب سے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں 19 کلومیٹر طویل سرکلر ریلوے منصوبہ تعمیر کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک اور شاندار منصوبہ شروع کرنے کیلئے
تیاریاں کر لی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت راولپنڈی شہر میں نالہ لئی کیساتھ ساتھ ایکسپریس وے منصوبہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ ہی سرکلر ریلوے منصوبہ بھی تعمیر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے چین کے کچھ ماہرین کی پاکستان آمد بھی ہوئی ہے، جنہیں منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ منصوبہ چین کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں چینی ماہرین کو بتایا گیا ہے کہ سرکلر ریلوے منصوبہ میٹرو ٹرین جیسا ہوگا اور اس کی کل لمبائی 19 کلومیٹر ہوگی۔ اس وقت منصوبے کی فیزیبیلٹی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔ اس مرحلے کی تکمیل کے بعد زمین کی خریداری کا عمل شروع ہوگا اور پھر تیسرے مرحلے میں تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ اس وقت پنجاب میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن میٹر ٹرین منصوبہ زیر تعمیر ہے، جس کا افتتاح اکتوبر میں متوقع ہے۔ جبکہ لاہور میں میٹرو بس سروس منصوبہ پہلے سے ہی آپریشنل ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد جہاں سرکلر ریلوے منصوبہ شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، ان دونوں شہروں میں بھی میٹرو بس سروس گزشتہ 5 برس سے فعال ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد