10:48 am
شہرقائد میں موسلادھار بارش سےمتعدد علاقے زیر آب

شہرقائد میں موسلادھار بارش سےمتعدد علاقے زیر آب

10:48 am

 کراچی(ویب ڈیسک )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہوئی جس کے سبب مختلف علاقے زیر آب آگئے، مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی جب کہ بجلی گرنے سے دو اور کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، سخی حسن، حیدری، ناظم آباد، لانڈھی، کورنگی، فیڈرل بی ایریا، 
شاہ لطیف ٹاؤن، بن قاسم، قائد آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔نکاسی آب کے موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ شادمان ٹاؤن کے اطراف میں صورتحال خوف ناک ہوگئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق تمام رہائشی آبادی زیر آب آگئی ہے۔سب سے زیادہ خراب صورتحال سرجانی ٹاؤن میں ہوئی جہاں 185 ملی میٹر بارش ہونے سے گھروں میں پانی داخل ہوگیا، سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، لوگوں کا لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان پانی کے سبب خراب ہوگیا، امدادی اداروں اور رضا کاروں نے کئی جگہ پر لوگوں کو پانی کے ریلے سے بچایا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔میمن گوٹھ کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ اسی طرح اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں کرنٹ لگنے سے 32 سالہ نوید ولد عبدالرحیم جاں بحق ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 185 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی میں 106.4 ملی میٹر، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں 106، گلشن حدید میں 84 ملی میٹر، مسرور بیس میں 54 ملی میٹر، جوہر اور یونیورسٹی روڈ میں 28.2، لانڈھی میں 25 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس میں 22 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 20.8، صدر 20 ملی میٹر، اولڈ ائرپورٹ 14.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے سبب اسپتالوں کے مختلف وارڈز میں پانی جمع ہوگیا۔ سول اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں برساتی پانی داخل ہوگیا، شعبہ ایمرجنسی میں زیر علاج خواتین مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایمرجنسی کا کچھ حصہ مریضوں سے خالی کروالیا گیا۔ وارڈ میں صفائی نہ ہونے کے باعث فرش پر کیچڑ پانی جمع ہوگیا جب کہ ایمرجنسی کی صورت حال میں آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش رکتے ہی وزیر اعلی سندھ نے وزرا کے ہمراہ کراچی کا تین گھنٹے کا دورہ کیا۔ نالوں کا معائنہ کیا اور انتظامیہ کو حکم دیا کہ چار گھنٹے دیتا ہوں تمام متاثرہ علاقوں سے پانی نکالا جائے۔ وزیر اعلی نے ضلع سینٹرل سے دورہ شروع کیا اور گجر نالہ، کے ڈی اے چورنگی، مکا چوک، لیاقت آباد، کریم آباد اور دیگر علاقوں تک گئے۔ وزیر تعلیم سعید غنی، سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب اور دیگر اعلی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔