02:46 pm
خاتون اینکر شاہینہ شاہین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

خاتون اینکر شاہینہ شاہین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

02:46 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف خاتون اینکر اور صحافی شاہینہ شاہین قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئیں ۔ خاتون صحافی پر بلوچستان کے علاقے تربت میں حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجہ میں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ تربت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔معروف خاتون صحافی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شاہینہ شاہین نامی خاتون صحافی پی ٹی وی سے وابستہ تھیں اور مارننگ شو میں میزبان کے فرائض انجام دیتی تھیں۔ شاہینہ شاہین بلوچ سماجی کارکن اور ایک آرٹسٹ کے
طور پر بھی مشہور تھیں۔ ہفتے کے روز نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس پر فائرنگ کر دی۔ شاہینہ بلوچ کو 3 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔