08:56 am
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما ملک طاہر اقبال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما ملک طاہر اقبال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے

08:56 am

ہری پور(آئی این پی )  پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما ملک طاہر اقبال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے
.  تفصیلات  کے مطابق ملک طاہر اقبال ہری پور میں قریبی عزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے کہ کوٹیٹرہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ملک طاہر اقبال موقع پر ہی جاں بحق جب کہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت گل نوازولد گل خطاب، ساجد ولد رحمان اور یاسر ولد غلام کے نام سے ہوئی ہے۔ 

 
زخیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جسے ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں.

تازہ ترین خبریں