06:25 pm
سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا

06:25 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے کل سے سکول ، کالجز اور یونیورسٹیز کو کھولنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سال 15 ستمبر2020 سے 15 مئی 2021 پر مشتمل ہوگا جب کہ نویں سے 12 ویں جماعت کے لیے اسکولز 15 ستمبر سے کھلیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسیں 21 ستمبر سے شروع ہوں گی جب کہ نرسری اور پری پرائمری کلاسز 28 ستمبر سے شروع کی جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسکول اور کالجز انتظامیہ سرکاری ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کی پابند ہوگی۔دوسری جانب سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی
نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پہلے فیز میں کلاس نہم اور اس سے اوپر کی تمام کلاسز کھولی جارہی ہیں جب کہ دوسرے فیز میں چھٹی سے آٹھویں کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں پری پرائمری سے پرائمری کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں منگل سے اسکولوں کا دورہ کریں گی، اگر کورونا کے پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوں گی تو اسکول بند کیا جاسکتا ہے

تازہ ترین خبریں