07:43 am
موٹروے کیس میں اہم پیش رفت،متاثرہ خاتون نے ملزمان کی شناخت کرلی ساتھ ہی وزیراعظم سے کیامطالبہ کرڈالا،بڑی خبرآگئی

موٹروے کیس میں اہم پیش رفت،متاثرہ خاتون نے ملزمان کی شناخت کرلی ساتھ ہی وزیراعظم سے کیامطالبہ کرڈالا،بڑی خبرآگئی

07:43 am

لاہور(ویب ڈیسک )سانحہ موٹروے کی متاثرہ خاتون نے ملزمان کی شناخت کرلی ۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق موٹروے زیادتی کیس میں ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے جیل میں خصوصی انتظام کیا گیا تھا تاہم خاتون نے جیل میں آنے سے انکار کر دیا جس کے بعد خاتون کو ملزم شفقت اور عابد کی تصاویر بھیجی گئیں۔ متاثرہ خاتون نے تصاویر دیکھ کر ملزمان کی شناخت کر لی اور پھر وزیر اعظم عمران خان سے ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ
کیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے سے ہی میرے ضمیر کو سکون ملے گا اور میرے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ ایسے ملزمان کے لیے کوئی بھی نرمی برتنے کی ضرورت نہیں ہے ، انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ۔

تازہ ترین خبریں