07:58 am
ایک  سرکاری سکول کے 4یا 5نہیں بلکہ کتنے اساتذہ وائرس کا شکار ہوگئے

ایک سرکاری سکول کے 4یا 5نہیں بلکہ کتنے اساتذہ وائرس کا شکار ہوگئے

07:58 am


 پشاور(نیوز ڈیسک) ایک ہی سرکاری سکول کے 7 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اساتذہ کا تعلق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 کینٹ سے محکمہ تعلیم کے مطابق ایک ہفتہ قبل اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے، کورونا سے متاثرہ اساتذہ میں سے کوئی بھی طلبا سے نہیں ملا، ان اساتذہ کے دوبارہ بھی کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، تمام اساتذہ کے ٹیسٹ سے متعلق محکمہ صحت سے بات ہوچکی دوسری جانب کورونا وائرس سے 4 افراد
جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 393 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 946، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 591، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 140، بلوچستان میں 13 ہزار 690، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 297، اسلام آباد میں 15 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 441 کیسز رپورٹ ملک بھر میں اب تک 30 لاکھ 24 ہزار 987 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 97 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 760 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 571 مریضوں کی حالت تشویشناک پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 393 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 220، سندھ میں 2 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 79 اور آزاد کشمیر میں 66 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔