09:49 am
ملکی سیاست میں نیاموڑ۔۔۔میاں شہبا زشریف کواچانک بڑاریلیف دیدیاگیا

ملکی سیاست میں نیاموڑ۔۔۔میاں شہبا زشریف کواچانک بڑاریلیف دیدیاگیا

09:49 am

لاہور(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار نعیم کی سربراہ میں 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں لیگی صدر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شہبازشریف کے وکیل کی عدم حاضری پران کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کردی۔ واضح رہےکہ نیب عدالت نےشہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ شہبازشریف نے مؤقف پیش کیا کہ نیب میں پیش ہوا تو مجھے کہا گیا کہ تفتیش مکمل ہوگئی ہے، میں خود پاکستان آیا ہوں، کینسر کا مریض ہوں،
مجھے علاج کے لیے بیرون ملک جانا پڑتا ہے، نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ صرف ایون فیلڈ والے کیس کو ہی نہ دیکھیں یہ بھی کیس ہے، آپ ہر دفعہ تین ہفتوں کی درخواست دے دیتے ہیں۔ شہبازشریف نے جواب دیا کہ عدالت دو ہفتوں بعد کی کوئی تاریخ دے دے۔ عدالت نے شہباز شریف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کہ تاریخ دیں تو وہ دے دی ہے، پہلے بھی متعدد بار التوا کی درخواست منظور کرچکے ہیں، زیادہ لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری کے خدشے پر عدالت سے رجوع کیا ہے، چیئرمین نیب کی جانب سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) دستاویزات کے مطابق شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں ایک سو دس افراد پر مشتمل گواہوں کی لمبی فہرست تیار کی جا چکی ہے۔ نیب کی مرتب کردہ لسٹ میں گواہوں میں مختلف بینکوں کے نمائندے، ایف بی آر، پٹواری اور دیگر سرکاری محکموں کے افراد شامل ہیں۔

پی آئی اے نے موجیں لگا دیں ، اب اندرون ملک کون بالکل مفت سفر کرسکے گا ؟ اعلان کر دیا گیا

پی آئی اے نے موجیں لگا دیں ، اب اندرون ملک کون بالکل مفت سفر کرسکے گا ؟ اعلان کر دیا گیا

کرپٹ اور چوروں سے پیسہ لے کر کس کو دوں گا؟  وزیراعظم کے اعلان نے تہلکہ مچادیا،عوام بھی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے

کرپٹ اور چوروں سے پیسہ لے کر کس کو دوں گا؟ وزیراعظم کے اعلان نے تہلکہ مچادیا،عوام بھی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے

امتحانات کا طریقہ کار تبدیل ، اب پیپر کیسے ہوں گے؟ ہائبرڈ ماڈل متعارف کردیاگیا، طلبہ اور والدین یہ خبر لازمیں پڑھیں

امتحانات کا طریقہ کار تبدیل ، اب پیپر کیسے ہوں گے؟ ہائبرڈ ماڈل متعارف کردیاگیا، طلبہ اور والدین یہ خبر لازمیں پڑھیں

جلدی پہنچو ، لاہور موٹر وے کا ملزم عابد یہاں چھپا ہوا ہے ، پولیس انفارمیشن ملتے ہی جب بتائی ہوئی جگہ پہنچی تو کیا منظر دیکھا ؟ 

جلدی پہنچو ، لاہور موٹر وے کا ملزم عابد یہاں چھپا ہوا ہے ، پولیس انفارمیشن ملتے ہی جب بتائی ہوئی جگہ پہنچی تو کیا منظر دیکھا ؟ 

15ارب روپے سےز ائد کا فراڈ ،جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی طلبی،پیش نہ ہوئے تو پھر ۔۔۔۔۔بڑا حکم جاری

15ارب روپے سےز ائد کا فراڈ ،جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی طلبی،پیش نہ ہوئے تو پھر ۔۔۔۔۔بڑا حکم جاری

پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ آنے میں کچھ دیر باقی ،پوری پاکستانی قوم کی نظریں عدالت پر لگ گئیں

پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ آنے میں کچھ دیر باقی ،پوری پاکستانی قوم کی نظریں عدالت پر لگ گئیں

 آقائے نامدار رسولِ محتشم ﷺ کا نام ’’حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم" لکھنے کی منظوری دیدی

 آقائے نامدار رسولِ محتشم ﷺ کا نام ’’حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم" لکھنے کی منظوری دیدی

کرونا وائرس پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے حکومت نے پاکستان میں سکول ایک دفعہ پھر بند کر دیے

کرونا وائرس پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے حکومت نے پاکستان میں سکول ایک دفعہ پھر بند کر دیے