12:34 pm
قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا کرنا حکومت کیلئے درد سر بن گیا،ایوان کی کارروائی ایک گھنٹہ20منٹ ملتوی رہی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا کرنا حکومت کیلئے درد سر بن گیا،ایوان کی کارروائی ایک گھنٹہ20منٹ ملتوی رہی

12:34 pm

وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کرنے پر اپوزیشن  کا شدیداحتجاج ،گھنٹے سے زائد اجلاس ملتوی رہنے کے بعد دوبارہ شروع کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیدیا
حکومت نے ایک گھنٹہ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی رہنے اورکارروائی مزید نہ چلنے سے متعلق رولز کو معطل کرکے ایوان کی کارروائی چلانا پڑی
اجلاس میں سینیٹ سے مسترد ہونے والے  انسداد دہشت گردی بل مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تحریک منظور 
رولز کے مطابق کورم پورا نہ ہونے سے ایک گھنٹہ اجلاس ملتوی رہنے کے بعد دوبارہ شروع نہیں کیا جاسکتا،اگر ایوان کی کارروائی مزید چلائی گئی تو یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا، اجلاس میں کوئی قانون سازی کی گئی تو عدالت میں چیلنج کر یں گئے،ہم لوگوں کے نمائندے ہیں، ہاؤس کو اتنا بے توقیر نہ کریں کہ اسکی حیثیت ختم ہو جائے، اگر حکومت رولز معطل کر سکتی ہے تو پھر آئین بھی معطل کر دیں،لیگی رہنما خواجہ محمد آصف اور سابق سپیکر سردار ایاز صادق کا اعتراض
 کسی کی خواہش یا مرضی کے مطابق ایوان کو نہیں چلائیں گئے، کسی رول کی خلاف ورزی نہیں ہوئی،اسمبلی قواعد کے مطابق رول پانچ معطل کیا گیا ،عدالت اکیلے نہ جائیں ،جن کو عدالتیں بلارہی ہیں انکو بھی ساتھ لیکر جائیں،بابر اعوان کا جواب 
 
اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو کورم پورا کرنا درد سر بن گیا۔کورم پورا نا ہونے پر ایوان زیریں کا اجلاس ایک گھنٹہ20منٹ ملتوی رہا،وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کرنے پر اپوزیشن ارکان نے شدیداحتجاج کیا ۔حکومت نے ایک گھنٹہ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی رہنے اور اجلاس کی کارروائی مزید نہ چلنے سے متعلق رولز کو معطل کرکے ایوان کی کارروائی چلانا پڑی۔اجلاس میں سینیٹ سے مسترد ہونے والے انسداد دہشت گردی(تیسری)ترمیم بل2020کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تحریک منظور کی گئی۔لیگی رہنما خواجہ محمد آصف اور سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے اعتراض اٹھایا کہ رولز کے مطابق کورم پورا نہ ہونے سے ایک گھنٹہ اجلاس ملتوی رہنے کے بعد دوبارہ شروع نہیں کیا جاسکتا،اگر ایوان کی کارروائی مزید چلائی گئی تو یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا، اجلاس میں کوئی قانون سازی کی گئی تو عدالت میں چیلنج کر یں گئے،ہم لوگوں کے نمائندے ہیں، ہاؤس کو اتنا بے توقیر نہ کریں کہ اسکی حیثیت ختم ہو جائے، اگر حکومت رولز معطل کر سکتی ہے تو پھر آئین بھی معطل کر دیں،حکومت جس انداز میں پارلیمان کو چلا رہی ہے خدا کی قسم یہاں بیٹھنے کو دل نئی کرتا۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ کسی کی خواہش یا مرضی کے مطابق ایوان کو نہیں چلائیں گئے،ایوان میں کسی رول کی خلاف ورزی نہیں ہوئی،اسمبلی قواعد کے مطابق رول پانچ معطل کیا گیا ،خواجہ آصف نے عدالت جانے کا کہا، وہ عدالت اکیلے نہ جائیں ،جن کو عدالتیں بلارہی ہیں انکو بھی ساتھ لیکر جائیں۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری کی زیر صدارت مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کے آغاز میں ہی مسلم لیگ (ن) کے شیخ فیاض الدین نے کورم کی نشاندھی کر دی اور کہا کہ کورم پورا نہیں،ڈپٹی سپیکر صاحب آپ کو بھی گنتی میں شامل کر لیں تو پھر بھی کورم کم ہے۔ڈپٹی سپیکر نے کورم کی نشاندھی پر گنتی کا حکم دیا۔گنتی کے بعد کورم کم ہونے پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اجلاس کی کارروائی کورم مکمل ہونے تک ملتوی کر دی۔بعد ازاں ایک گھنٹہ اور20 منٹ کے بعد اجلاس چوبارہ شروع ہوا تو سپیکر اسد قیصر نے گنتی کا حکم دیا۔اس دوران مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف ایوان میں آئے اور کہا کہ رولز کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد اجلاس کورم نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی رہے تو آپ اجلاس چوبارہ شروع نہیں کر سکتے،اگر یہ اجلاس مزید چلایا گیا تو یہ غیر آئینی ہو گا،اگر اجلاس میں کوئی قانون سازی کی گئی تو ہم اس کو عدالت میں چیلنج کر دیں گئے۔اس دوران ایوان میں ارکان کی گنتی کا عمل جاری رہا جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ ایک گھنٹہ اجلاس ملتوی رہنے کے بعد آپ گنتی بھی نئی کر سکتے یہ سب غیر قانونی ہو رہا ہے۔حکومتی ارکان نے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورم پورا کرنے کیلئے پہلے وزیروں اور مشیروں کوتو بلائیں،ہمیں یہاں بٹھا دیا ہے۔گنتی کے بعد ایوان میں مطلوبہ ارکان کی تعداد مکمل ہونے پر سپیکر اسد قیصر نے ایوان کی کارروائی مزید چلائی تو پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ نے گنتی کو چیلنج کر دیا اور کہا کہ درست گنتی نہیں کی گئی ایوان میں ابھی بھی مطلوبہ ارکان کی تعداد کم ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت علی محمد خان نے ایک گھنٹہ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی رہنے اور اجلاس کی کارروائی مزید نہ چلنے سے متعلق رولز کو معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسکی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دیدی،اس موقع پر اپوزیشن ارکان خواجہ محمد اصف،سردار ایاز صادق اور آغا رفیع اللہ ایوان میں آئے احتجاج شروع کر دیا۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اجلاس ایک گھنٹہ ملتوی رہنے کے بعد چلایا ہی نہیں جا سکتا پھر رولز کو معطل کرنے کی تحریک کیسے پیش کر دی گئی،یہ سارا عمل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو ہم مشترکہ اجلاس کا بھی بائیکاٹ کریں گے،دیکھتے ہیں حکومت کیسے اجلاس چلاتی ہے۔سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم لوگوں کے نمائندے ہیں، ہاؤس کو اتنا بے توقیر نہ کریں کہ اسکی حیثیت ختم ہو جائے، اگر حکومت رولز معطل کر سکتی ہے تو پھر آئین بھی معطل کر دیں،حکومت جس انداز میں پارلیمان کو چلا رہی ہے خدا کی قسم یہاں بیٹھنے کو دل نئی کرتا۔اس موقع پر اپوزیشن کے احتجاج پر سپیکر اسد قیصر نے ایک بار پھر اجلاس کی کارروائی 30 منٹ کیلئے ملتوی کردی۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس کا اپوزیشن ارکان نے بائیکاٹ کیا ۔اجلاس میں سینیٹ سے مسترد ہونے والے بل انسداد دہشت گردی(تیسری)ترمیم بل2020کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تحریک منظوری کر لی گئی۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ کسی کی خواہش یا مرضی کے مطابق ایوان کو نہیں چلائیں گئے، ایوان کی کاروائی کوآئین کے مطابق چلنے دیں، آوازیں نہ کریں سپیکر کا احترام کریں، کسی کی خواہش یا مرضی نہیں رولز کے مطابق کاروائی چلنی ہے،ایوان میں کسی رول کی خلاف ورزی نہیں ہوئی،اس آئین میں موجود ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کسی قانون کو چھ ماہ تک توسیع دی جاسکتی ہے ،اسی طرح اسمبلی میں کسی ضروری قانون سازی کے لئے رول معطل کیا جاسکتا ہے،اسمبلی قواعد کے مطابق رول پانچ معطل کیا گیا ہے،سپیکر نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ خواجہ آصف نے عدالت جانے کا کہا، وہ عدالت اکیلے نہ جائیں ،جن کو عدالتیں بلارہی ہیں انکو بھی ساتھ لیکر جائیں۔سپیکر اسد قیصر نے ایوان کی کارروائی (آج)جمعرات کی صبح 11بجے تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبریں

’’میاں نواز شریف کو این آر او ملے گا یا نہیں ؟ ‘‘ لندن میں علیل سابق وزیر اعظم کو فیصلہ سنا دیا گیا

’’میاں نواز شریف کو این آر او ملے گا یا نہیں ؟ ‘‘ لندن میں علیل سابق وزیر اعظم کو فیصلہ سنا دیا گیا

موٹروے کیس، مرکزی ملزم عابد کی بیوی بھی چھپی رستم نکلی، پولیس کودیئے ابتدائی  مینں کیا انکشافات کیے

موٹروے کیس، مرکزی ملزم عابد کی بیوی بھی چھپی رستم نکلی، پولیس کودیئے ابتدائی مینں کیا انکشافات کیے

عمران خان کی سابق اہلیہ  جمائمہ انتہائی خوف زدہ ،انہیں کس بات کا ڈر ستا رہاہے؟لندن سے پاکستان تک سب کو پریشان کر دینےوالی خبر

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ انتہائی خوف زدہ ،انہیں کس بات کا ڈر ستا رہاہے؟لندن سے پاکستان تک سب کو پریشان کر دینےوالی خبر

باڈی بلڈر آنلڈ شوار زینیگر  نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بڑی اپیل کر دی ، دونوں ایکشن ہیروز آسٹریا میں کیا کام کرنے جا رہے ہیں ؟

باڈی بلڈر آنلڈ شوار زینیگر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بڑی اپیل کر دی ، دونوں ایکشن ہیروز آسٹریا میں کیا کام کرنے جا رہے ہیں ؟

پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کارنامہ، پاکستان کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کے نئے ماڈل متعارف کروا دیے،قیمت بھی انتی کم کہ

پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کارنامہ، پاکستان کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کے نئے ماڈل متعارف کروا دیے،قیمت بھی انتی کم کہ

پورے صوبے میں مکمل پابندی عائد ۔۔ پنجاب کے عوام کیلئےسال کی سب سے بڑی خبر ۔لازمی پڑھیں

پورے صوبے میں مکمل پابندی عائد ۔۔ پنجاب کے عوام کیلئےسال کی سب سے بڑی خبر ۔لازمی پڑھیں

پی آئی اے نے موجیں لگا دیں ، اب اندرون ملک کون بالکل مفت سفر کرسکے گا ؟ اعلان کر دیا گیا

پی آئی اے نے موجیں لگا دیں ، اب اندرون ملک کون بالکل مفت سفر کرسکے گا ؟ اعلان کر دیا گیا

کرپٹ اور چوروں سے پیسہ لے کر کس کو دوں گا؟  وزیراعظم کے اعلان نے تہلکہ مچادیا،عوام بھی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے

کرپٹ اور چوروں سے پیسہ لے کر کس کو دوں گا؟ وزیراعظم کے اعلان نے تہلکہ مچادیا،عوام بھی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے

امتحانات کا طریقہ کار تبدیل ، اب پیپر کیسے ہوں گے؟ ہائبرڈ ماڈل متعارف کردیاگیا، طلبہ اور والدین یہ خبر لازمیں پڑھیں

امتحانات کا طریقہ کار تبدیل ، اب پیپر کیسے ہوں گے؟ ہائبرڈ ماڈل متعارف کردیاگیا، طلبہ اور والدین یہ خبر لازمیں پڑھیں

جلدی پہنچو ، لاہور موٹر وے کا ملزم عابد یہاں چھپا ہوا ہے ، پولیس انفارمیشن ملتے ہی جب بتائی ہوئی جگہ پہنچی تو کیا منظر دیکھا ؟ 

جلدی پہنچو ، لاہور موٹر وے کا ملزم عابد یہاں چھپا ہوا ہے ، پولیس انفارمیشن ملتے ہی جب بتائی ہوئی جگہ پہنچی تو کیا منظر دیکھا ؟ 

15ارب روپے سےز ائد کا فراڈ ،جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی طلبی،پیش نہ ہوئے تو پھر ۔۔۔۔۔بڑا حکم جاری

15ارب روپے سےز ائد کا فراڈ ،جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی طلبی،پیش نہ ہوئے تو پھر ۔۔۔۔۔بڑا حکم جاری

پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ آنے میں کچھ دیر باقی ،پوری پاکستانی قوم کی نظریں عدالت پر لگ گئیں

پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ آنے میں کچھ دیر باقی ،پوری پاکستانی قوم کی نظریں عدالت پر لگ گئیں

 آقائے نامدار رسولِ محتشم ﷺ کا نام ’’حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم" لکھنے کی منظوری دیدی

 آقائے نامدار رسولِ محتشم ﷺ کا نام ’’حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم" لکھنے کی منظوری دیدی

کرونا وائرس پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے حکومت نے پاکستان میں سکول ایک دفعہ پھر بند کر دیے

کرونا وائرس پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے حکومت نے پاکستان میں سکول ایک دفعہ پھر بند کر دیے

طلبا و طالبات تیار کرلیں ،تمام تعلیمی بورڈز تیار ، میٹرک کا رزلٹ کب سنایا جائے گا، بس چند گھنٹے باقی

طلبا و طالبات تیار کرلیں ،تمام تعلیمی بورڈز تیار ، میٹرک کا رزلٹ کب سنایا جائے گا، بس چند گھنٹے باقی

جمعرات :موسم ایک بار پھر تبدیل ، آج کہاں سورج آگ برسائے گا اور کہاں خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ؟ 

جمعرات :موسم ایک بار پھر تبدیل ، آج کہاں سورج آگ برسائے گا اور کہاں خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ؟