06:05 pm
’’یقین کریں اب ہم پاکستانیوں کیلئے صرف ڈوب مرنا ہی باقی ہے ‘‘

’’یقین کریں اب ہم پاکستانیوں کیلئے صرف ڈوب مرنا ہی باقی ہے ‘‘

06:05 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور میں رنگ روڈ جیسا کا ایک اور انتہائی افسوناک واقعہ، ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو شوہر اور بیٹے کے سامنے ۔۔۔۔۔ کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورکے علاقے رائیونڈ میں خاتون کو اس کے گھر میں شوہر اور بیٹے کے سامنے ۔۔۔۔۔ کا نشانہ بنا دیا گیا۔2 ملزمان نے رائیونڈ کے علاقے
میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اور اس دوران گھر میں موجود باپ بیٹے کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکووں نے باپ بیٹے کے سر پر بندوق تان کر ان کے سامنے خاتون کو ۔۔۔کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاندان نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔یہ دلخراش واقعہ 12 روز قبل پیش آیا، تاہم پولیس نے اس حوالے سے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔

تازہ ترین خبریں