06:32 am
 آقائے نامدار رسولِ محتشم ﷺ کا نام ’’حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم" لکھنے کی منظوری دیدی

 آقائے نامدار رسولِ محتشم ﷺ کا نام ’’حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم" لکھنے کی منظوری دیدی

06:32 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کا زبردست اقدام ،تمام سرکاری و غیر سرکاری خط و کتابت میں آقائے نامدار رسولِ محتشم ﷺ کا نام ’’حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم"لکھنے کی منظوری دیدی ۔۔۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری خط و کتابت میں آخری پیغمبر حضر ت محمدؐ کا نام "حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم"لکھنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ
پشاور میں منعقد ہوا جس میں ممبران کابینہ کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکر ٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اہم ترین فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپخونخواہ محمد خان اور تمام کابینہ اراکین نے صوبے کی تمام سرکاری اور غیر سرکاری خط و کتابت میں پیغمبر اسلام کا نام "حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم" لکھنے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ اجلاس کے دوران کابینہ نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے تین نئے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قیام کی بھی منظوری دیدی جن میں کیلاش ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، کلام ڈویلپمنٹ اتھارٹی شامل ہے ۔ اسی طرح کابینہ نے صوبے کے سیاحتی مقامات میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے 100مزید کیمپنگ پاڈزقائم کرنے کی منظوری دیدی۔آنے والے پاکستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعض میچوں کی پشاور میں انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کابینہ نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی آپگریڈیشن کیلئے 400ملین روپے کی اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں شمولیت پر شہرام ترکئی اور انور زیب کو بھی مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبریں

پورے ملک میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل، انوکھی وجہ بھی سامنے آگئی

پورے ملک میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل، انوکھی وجہ بھی سامنے آگئی

زلزلے کے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، پاکستان کے کئی علاقے لرز اٹھے، ہر طرف خو وہراس، کون کون سے علاقے متاثر ہوئے،افسوسناک خبر

زلزلے کے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، پاکستان کے کئی علاقے لرز اٹھے، ہر طرف خو وہراس، کون کون سے علاقے متاثر ہوئے،افسوسناک خبر

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے

پاکستان کی سلامتی کوسنگین خطرات لاحق ،سینئرصحافی نے ہوشرباانکشافات  کرڈالے،ملک کوتباہی سے بچانے کے لیے ہمیں کیاکرناہوگا،حل بھی بتادیا

پاکستان کی سلامتی کوسنگین خطرات لاحق ،سینئرصحافی نے ہوشرباانکشافات کرڈالے،ملک کوتباہی سے بچانے کے لیے ہمیں کیاکرناہوگا،حل بھی بتادیا

شہبازشریف کی گرفتاری۔اسمبلی رکنیت سے نااہلی کی بھی خبر۔۔۔ بڑا دعویٰ کردیاگیا

شہبازشریف کی گرفتاری۔اسمبلی رکنیت سے نااہلی کی بھی خبر۔۔۔ بڑا دعویٰ کردیاگیا

بچوں کی صحت پر سمجھونہ نہیں کر سکتے،سکولوں کودوبارہ بند کرنا پڑے گا،حکومت نے واضح اعلان کردیا ،والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

بچوں کی صحت پر سمجھونہ نہیں کر سکتے،سکولوں کودوبارہ بند کرنا پڑے گا،حکومت نے واضح اعلان کردیا ،والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

پیپلز پارٹی کے راہنما ناصر خان بنگو کو نوکری کے بہانے یتیم لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر لیا گیا

پیپلز پارٹی کے راہنما ناصر خان بنگو کو نوکری کے بہانے یتیم لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر لیا گیا

ملک میں پہلی بارکوروناویکسین کاتجربہ کب ہوگا؟ حکومت کادوست ملک سے معاہدہ طے پاگیا،عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں پہلی بارکوروناویکسین کاتجربہ کب ہوگا؟ حکومت کادوست ملک سے معاہدہ طے پاگیا،عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی