07:36 pm
حساس  ڈیٹا ایس ای سی پی سے نکلوا کر بھارت بھجوانے والا کون تھا

حساس ڈیٹا ایس ای سی پی سے نکلوا کر بھارت بھجوانے والا کون تھا

07:36 pm

ایس ای سی پی حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ 21 جولائی کو ایس ای سی پی کے ایک ملازم نے ایس ای سی پی ڈیٹا بیس سرچ کی ۔ایس ای سی پی کے ملازم نے جنرل عاصم باجوہ کے خاندان کے شناختی کارڈ اور ناموں سے سرچ کی ۔مختلف نام اور شناختی کارڈ  ڈال کر ڈیٹا حاصل کیا ۔ایس ای سی پی قوانین کے مطابق یہ جرم ہے ۔جنرل باجوہ کے اثاثہ جات پر خبر میں ایس ای سی پی پر بھی الزامات تھے ۔چیئر مین ایس ای سی پی کی ہدایت پر انکوائری کی گی ۔انکوائری میں سامنے آیا کہ خبر آنے سے ایک ماہ پہلے ہی جنرل باجوہ کے خاندان سے متعلق معلومات چوری کی گئیں ۔معلومات حاصل کرنے والا مارکیٹ سرویلنس ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ہے ۔مارکیٹ سرویلنس ڈیپارٹمنٹ ایس ای سی پی کا حساس ترین ڈیپارٹمنٹ ہے ۔مارکیٹ سرویلنس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نادرا ڈیٹا تک رسائی رکھتے ہیں ۔ایس ای سی پی کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ سرویلنس ڈیپارٹمنٹ کا کمپنیز سے کوئی تعلق نہیں اور وہ صرف سٹاک مارکیٹ کو دیکھتے ہیں ۔جنرل باجوہ کی معلومات چوری کرنے والے شخص کا نام ارسلان ظفر حجازی ہے ۔ابتدائی انکوائری کے مطابق 21 جولائی اور 23 جولائی کو ارسلان طفر نے جنرل باجوہ کے خاندان سے متعلق معلومات چوری کیں ۔ارسلان ظفر کو ابتدائی انکوائری کے بعد جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔ارسلان ظفر سے سرکاری لیپ ٹاپ بھی لے لیا گیا ۔چیئر مین ایس ای سی پی کی بنائی گی کمیٹی میں لیگل ہیڈ ، آئی ٹی ہیڈ اور رجسٹرار کمپنیز شامل ہیں ۔ابتدائی رپورٹ کے بعد چیئر مین ایس ای سی پی نے ارسلان ظفر پر ایک ہائی پروفائل انکوائری آرڈر کی ۔جنرل باجوہ کے متعلق معلومات چوری کرنے کے بعد ارسلان ظفر نے اپنے لیپ ٹاپ سے ڈیٹا ڈلیٹ کردیا تھا۔ جبری رخصت پر بھیجے جانے کے بعد ارسلان ظفر نے برطانیہ کا ویزا اپلائی کرنے کیلئے ایس ای   سی پی  کے  ایچ آر  سے ایک لیٹر حاصل کیا ۔10 ستمبر کو ارسلان ظفر نے برطانیہ کیلئے ویزا  انٹرویوبھی دیا ۔21 جولائی کو ایس ای سی پی  کی ڈیٹا بیس میں جنرل باجوہ کے خاندان سے متعلق معلومات سرچ کر کے چوری گئیں ۔25 جولائی کو بھارتی
میجر گوروآریہ نے اپنی معلومات کو بنیاد بنا کر وی لاگ کیا۔27 جولائی کو میجر گوروآریہ نے 5 اگست کے حوالے سے پاکستان کی منصوبہ بندی کا ٹویٹ کیا ۔28 جولائی کو جنگ /دی نیوز کے ایک صحافی نے ایس ای سی پی سے چند کمپنیز کی معلومات مانگیں ۔اگر کمپنی کانام پتا ہو تو فیس دے کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہے ۔صحافی فخر دورانی نے عمارہ نامی ایک خاتون کو فیس جمع کروانے اور چلان فارم حاصل کرنے کیلئے 28 جولائی کو ایس ای سی پی بھیجا ۔اِن کمپنیز کے نام وہی تھے جو 21 جولائی کو ارسلان ظفر نے ڈیٹا بیس سے سرچ کر کے حاصل کئے تھے ۔30جولائی کو یہ معلومات فخر دورانی کی بھیجی گئی خاتون کو دے دی گئیں ۔ایس ای سی پی زرائع کے مطابق خبر آنے تک احمد دورانی سے ایس ای سی پی کا کوئی رابطہ نہیں ہو ا۔احمد نورانی نے ایس ای سی پی سے نہ کوئی معلومات مانگی نا ہی کوئی رابطہ کیا ۔27 اگست کو خبر آنے کے بعد 28 اگست کو ایس ای سی پی سے احمد نورانی کارابطہ ہوا۔ 28 اگست کو ایس ای سی پی پر الزامات کے بعد چئیرمین ایس ای سی پی نےفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی۔ایس ای سی پی کو حساس معلومات چوری ہونے کا علم تک نہ تھا۔9 ستمبر کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔10 ستمبر کو ایس ای سی پی نے ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے پر انکوائری آرڈر کی۔ایس ای سی پی کمیشنر سعدیہ خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنائی گئی۔کمیٹی میں کمپنیز رجسٹرار مبشر سادوزئی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء سید ارفان شاہبھی شامل ہیں۔کمیٹی نے ارسلان ظفر کا لیپ ٹاپ ضبط کرتے ہوئے اسکو جبری رخصت پر بھیج دیا۔کمیٹی نے آج یعنی 16ستمبر کو ارسلان ظفر کو بیان دینے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ 17ستمبر 2020 کو پیش کرنی ہے۔ارسلان ظفر سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے صاحبزادےہیں۔ظفر حجازی اسحاق ڈار کے قریب ترین ساتھیوں میںشمار کیے جاتے ہیں۔ارسلان ظفر کو ایس ای سی پی میں ڈپٹی ڈارئیکٹر کے طور پر2012 میں ظفر حجازی نے ہی بھرتی کیا تھا۔ظفر حجازی اس سے پہلے نواز شریف خاندان کے لیےایس ای سی پی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے تھے۔جے آئی ٹی نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ چیئرمین کی ہدایات پرریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی گئی۔جس ریکارڈ کی ٹیمپرنگ کی گئی وہ چوہدری شوگر ملز کیمنی لانڈرنگ سے متعلق تھا۔ظفر حجازی نے چوہدری شوگر ملز کی منی لانڈرنگ کی تحقیقاتبند کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔پاناما جے آئی ٹی کے والیم 8 میں اس معاملے پر ظفر حجازی کے کردار کا تفصیلی ذکر موجود ہے۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

لاہور سانحے کے آفٹر شاکس ،پاکستانیوں کی باتیں برداشت نہ ہوئیں گھنائونے فعل کی شکار لڑکی نے زہر پی کر اپنی جان لے لی

لاہور سانحے کے آفٹر شاکس ،پاکستانیوں کی باتیں برداشت نہ ہوئیں گھنائونے فعل کی شکار لڑکی نے زہر پی کر اپنی جان لے لی

ملک کے ساتھ کون کتنامخلص؟کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا،کس نے صرف بیانات سے کام چلایا،تفصیلات جاری

ملک کے ساتھ کون کتنامخلص؟کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا،کس نے صرف بیانات سے کام چلایا،تفصیلات جاری

اپناسب کچھ بیج کربیرون ملک اچھے روز گارکی خاطرجانےوالے  کتنے ہزارپاکستانیو ں کونوکریوں سے فارغ کردیاگیا

اپناسب کچھ بیج کربیرون ملک اچھے روز گارکی خاطرجانےوالے کتنے ہزارپاکستانیو ں کونوکریوں سے فارغ کردیاگیا

کورونا کیسز کی صورتحال،حکومت کتنی کلاس تک سکولز بند کر پر غورکررہی ہے، والدین اور بچوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر

کورونا کیسز کی صورتحال،حکومت کتنی کلاس تک سکولز بند کر پر غورکررہی ہے، والدین اور بچوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر

چالاکیاں کام نہ آئیں ،حکومت کسی بھی وقت گرسکتی ہے تمام سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم کوپیشگی آگاہ کردیاگیا

چالاکیاں کام نہ آئیں ،حکومت کسی بھی وقت گرسکتی ہے تمام سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم کوپیشگی آگاہ کردیاگیا

تمام وزرا کو استعفیٰ دینا پڑے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت پر بجلیاں گرادیں،وزارت کیسے بچائیں ،وزرا نے سر پکڑ لیے

تمام وزرا کو استعفیٰ دینا پڑے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت پر بجلیاں گرادیں،وزارت کیسے بچائیں ،وزرا نے سر پکڑ لیے

جمائماشدید خوفزدہ،وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے  بچوں کے حوالے سے بڑے خدشے کااظہارکردیا

جمائماشدید خوفزدہ،وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے بچوں کے حوالے سے بڑے خدشے کااظہارکردیا

میں بات کر رہا ہوں یہ پنگے لے رہا ہےاسے چپ کرائونہیں تومیں اس  کے دانت توڑ دوں گا،سینٹ اجلاس کے دوران مشاہداللہ

میں بات کر رہا ہوں یہ پنگے لے رہا ہےاسے چپ کرائونہیں تومیں اس کے دانت توڑ دوں گا،سینٹ اجلاس کے دوران مشاہداللہ