07:27 am
ہاتھ میں آیا ہوا لاہو رکیس کا مرکزی ملزم عابد علی پولیس کے کڑیل جوانوں کو دھکا دے کر چوتھی مرتبہ فرار

ہاتھ میں آیا ہوا لاہو رکیس کا مرکزی ملزم عابد علی پولیس کے کڑیل جوانوں کو دھکا دے کر چوتھی مرتبہ فرار

07:27 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی پولیس کے کڑیل جوانوں کو دھکا دے کر چوتھی مرتبہ فرار ، پولیس اطلاع ملنے کے باوجود کتنی تاخیر سے پہنچی ؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے ۔۔۔ سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم کی سالی کشور بی بی کا بیان سامنے آیا ہے، خاتون کے مطابق عابد علی نے اپنا حلیہ مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے، ملاقات کیلئے آیا تو پولیس کو اطلاع دے دی تھی، 
پولیس پہنچتے ہی فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کا مرکزی ملزم عابد علی چوتھی مرتبہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز پولیس کی جانب سے ننکانہ صاحب میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کو ملزم عابد علی کی اس کی سالی کے گھر موجودگی کی اطلاع ملی، اس کے باوجود پولیس 30 منٹ تاخیر سے وہاں پہنچی۔ ملزم عابد علی اپنی سالی کیساتھ ایک پارک میں موجود تھا جب پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکاروں نے جیسے ہی عابد علی پر ہاتھ ڈالا، ملزم اہلکاروں کو دھکا دے کر فرار ہوگیا۔ عابد علی کی سالی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عابد ننکانہ صاحب کے رائے بلار بھٹی پارک میں میرے ساتھ موجود تھا جب پولیس نے چھاپہ مارا لیکن ملزم پھر بھی فرار ہوگیا۔ میڈیا کو دیے گئے بیان میں ملزم کی سالی کشور بی بی نے بتایا ہے کہ عابد علی نے اپنا حلیہ مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے۔ عابد علی نے کلین شیو کر لی ہے اور اپنی باقی حالت بہت زیادہ خراب کر لی ہے۔ عاد ملاقات کیلئے آیا تو محلے دار کے ذریعے پولیس کو اطلاع دے دی تھی تاہم پولیس پہنچتے ہی عابد فرار ہوگیا۔ اس سے قبل پنجاب پولیس کی بدترین نااہلی کی وجہ سے سانحہ گجر پورہ کا مرکزی ملزم قصور میں بھی گرفتار ہونے سے بچ گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم قصور کی تحصیل راجہ جنگ میں اپنے رشتے دار کے گھر آئے گا۔ انٹیلی جنس رپورٹ ملنے کے بعد پولیس کے کچھ افسران اور اہلکار عابد علی کے رشتے دار کے گھر جا کر بیٹھ گئے۔ گزشتہ رات عابد علی جب رشتے دار کے گھر کے دروازے پر پہنچا تو اسے پولیس کی موجودگی کا شک ہوا، ملزم گھر میں داخل ہونے کی بجائے پولیس کے سامنے سے فرار ہوگیا۔ یہ تیسرا موقع تھا جب ملزم پولیس کے سامنے سے فرار ہوا۔ ملزم کے فرار ہونے پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور کھیتوں میں کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا گیا،تاہم تب تک ملزم فرار ہو چکا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم عابد کو گرفتار کرنا پولیس کے لیے چہلنج بن گیا ہے۔ پولیس اور حکومت پنجاب کی جانب سے بار بار دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا، ملزم کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ تاہم ملزم 4 مرتبہ پولیس کے سامنے سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ ملزم عابد پہلی مرتبہ قلعہ ستار شاہ، پھر ساہیوال، قصور اور اب ننکانہ صاحب میں پولیس کے سامنے فرار ہوگیا۔

تازہ ترین خبریں

تعلیمی ادارےپھر سے  بند کرنے سے متعلق سے فیصلہ۔۔وفاقی وزیر تعلیم نے دوٹوک اعلان کردیا

تعلیمی ادارےپھر سے بند کرنے سے متعلق سے فیصلہ۔۔وفاقی وزیر تعلیم نے دوٹوک اعلان کردیا

نامور عالم دین کے انتقال کی خبر آگئی،عالم اسلام میں سوگ کاسماں

نامور عالم دین کے انتقال کی خبر آگئی،عالم اسلام میں سوگ کاسماں

وزیراعظم عمران خان دوسروں کے لیے مثال بن گئے تاریخی اقدام ، ایساکام کرنیکی ٹھان لی جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیںملتی

وزیراعظم عمران خان دوسروں کے لیے مثال بن گئے تاریخی اقدام ، ایساکام کرنیکی ٹھان لی جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیںملتی

یہ ہوتی ہے حکومت کی طاقت ،نواز شریف کا اے پی سی میں ممکنہ خطاب  حکومت نے ایسا اعلان کردیا جو اپوزیشن کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

یہ ہوتی ہے حکومت کی طاقت ،نواز شریف کا اے پی سی میں ممکنہ خطاب حکومت نے ایسا اعلان کردیا جو اپوزیشن کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اچھاتویہ بات تھی۔۔۔سینیٹرفیصل جاویدنے رواں سال ٹیکس جمع کرایایانہیں،حقیت سامنے آگئی

اچھاتویہ بات تھی۔۔۔سینیٹرفیصل جاویدنے رواں سال ٹیکس جمع کرایایانہیں،حقیت سامنے آگئی

تاپی پائپ لائن منصوبہ۔۔!! برادراسلامی ملک نے اچانک ایسا اعلان  کردیا کہ پوری دنیا حیران، وزیراعظم عمران خان خوشی سے جھوم اُٹھے

تاپی پائپ لائن منصوبہ۔۔!! برادراسلامی ملک نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا حیران، وزیراعظم عمران خان خوشی سے جھوم اُٹھے

پاکستان کے سابق صدر سمیت اہم شخصیت کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے  ماہانہ کتنے کروڑ روپے ان شخصیات کے اکائونٹ میں آرہے ہیں

پاکستان کے سابق صدر سمیت اہم شخصیت کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے ماہانہ کتنے کروڑ روپے ان شخصیات کے اکائونٹ میں آرہے ہیں

خادم رضوی بک جاتے ہیں اور مولانا طارق جمیل ۔۔۔۔۔۔۔جاتے ہیں۔۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مذہبی اسکالرز پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ، افسوسناک خبر

خادم رضوی بک جاتے ہیں اور مولانا طارق جمیل ۔۔۔۔۔۔۔جاتے ہیں۔۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مذہبی اسکالرز پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ، افسوسناک خبر