05:28 pm
رحم میرے مالک رحم،پاکستان میں درندے آزاد ،نوکری کی تلاش میں شوہر کے ہمراہ آنے والی خاتون کے ساتھ 5لوگوں نے مل کر شوہر کے سامنے

رحم میرے مالک رحم،پاکستان میں درندے آزاد ،نوکری کی تلاش میں شوہر کے ہمراہ آنے والی خاتون کے ساتھ 5لوگوں نے مل کر شوہر کے سامنے

05:28 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شوہر کے ہمراہ نوکری کی تلاش کیلئے لاہور آنے والی خاتون ۔۔۔۔۔ کا نشانہ بن گئی، پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے کالا شاہ کاکو میں 5 افراد نے پہلے میاں بیوی کو اغوا کیا،
بعد ازاں شوہر کے سامنے بیوی کو ۔۔۔۔۔ کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر ملک میں بد سلوکی کے کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کے بعد لاہور میں۔۔۔۔ کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ میاں بیوی نوکری کی تلاش میں راولپنڈی سے لاہور آئے تو ایک رکشے والا بہانے سے دونوں کو اپنے ساتھیوں کے پاس لے گیا جہاں انہیں اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کیے جانے کے بعد 5 افراد دونوں میاں بیوی کو کھیتوں میں لے گئے، جہاں شوہر کے سر پر پستول رکھ کر اس کے سامنے اس کی بیوی کو ۔۔۔۔ کا نشانہ بنا دیا گیا۔ متاثرہ میاں بیوی نے پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے، تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے کالا شاہ کاکو میں پیش آیا۔

تازہ ترین خبریں