11:36 am
وفاقی وزیرشیخ رشیداحمد شدیدعلیل ہوگئے ،تمام تقریبات منسوخ،قوم سے صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل

وفاقی وزیرشیخ رشیداحمد شدیدعلیل ہوگئے ،تمام تقریبات منسوخ،قوم سے صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل

11:36 am

لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید علیل ہو گئے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث بہت کمزوری ہو گئی ہے ادویات اور پرہیزی خوراک کا استعمال کر رہا ہوں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد علیل ہوگئے راولپنڈی سے لاہور نہ پہنچ سکے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے
کے باوجود جسم میں بہت کمزوری ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ادویات اور پرہیزی خوراک کا استعمال کر رہا ہوں۔ انہوں نے قوم سے صحت یابی کے لیئے دعا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ شیخ رشید نے آج لاہورکی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔