01:43 pm
سیاست کے لئے فٹ اور عدالت پیشی کےلئے بیمارنوازشریف عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں، وزیراطلاعات

سیاست کے لئے فٹ اور عدالت پیشی کےلئے بیمارنوازشریف عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں، وزیراطلاعات

01:43 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نوازشریف عدالت پیش ہونےکےلئے بیمار ہیں اور سیاست کےلئے فٹ ہیں۔وہ ملک کے عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ سننے میں آرہا ہے کہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے کل 
اے پی سی سے خطاب کر رہے ہیں۔ وہ عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں۔ سیاست کےلئے وہ فٹ ہیں اور جب عدالت بلایا جا ئے تو وہ بیمار پڑ جاتے ہیں۔ ان کا اجلاس نشر نہیں کیا جائے گاپیمرا ایکٹ کے تحت کسی مجرم کا خطاب نشر نہیں کیا جا سکتا۔ ان میں اور الطاف حسین میںکوئی فرق نہیں۔ دونوں نےملک کو نقصان پہنچایا۔

تازہ ترین خبریں