04:13 pm
پی آئی اے کے کرایوں میں نمایاں کمی  مسافرو ں کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

پی آئی اے کے کرایوں میں نمایاں کمی مسافرو ں کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

04:13 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی پروازوں میں اضافی کرایوں کی وصولی کی شکایات کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ترجمان ی آئی اے نے بتایا ہے کہ موقع پرست ایجنٹس نے اضافی کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے جس پر سی ای او پی آئی اے نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کا کرایہ بشمول تمام ٹیکسز 84000روپے ہے ،
پرانے ٹکٹس کی ان پروازوں پر ری اکاموڈیشن صرف 100 ڈالر ادا کرکے کروائی جاسکتی ہے ،کوئی بھی ایجنٹ چار سے پانچ ہزار سے زائد کمیشن وصول نہیں کرسکتا جو کہ 84000 کے کرائے میں شامل ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کہ مسافر ٹکٹ کی خریداری کے لئے اس سے زائد ہرگز ادائیگی نہ کریں اور اگر کوئی اس سے زیادہ طلب کرتا ہے تو فوری طور پر پی آئی اے کو [email protected] پر رپورٹ کریں ۔

تازہ ترین خبریں