08:05 am
شہرقائد دھماکے سے گونج اٹھا،بڑے نقصانات کی اطلاعات۔۔ کراچی سے افسوسناک خبر

شہرقائد دھماکے سے گونج اٹھا،بڑے نقصانات کی اطلاعات۔۔ کراچی سے افسوسناک خبر

08:05 am

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گیس سلنڈرپھٹنے سے ایک بس بری طرح تباہ ہوگئی، ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کی ٹانگیں تن سے جدا ہو گئیں۔پولیس کے مطابق حادثاتی طور پر یہ واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سنگر چورنگی کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹرول پمپ پر بس میں نصب سلنڈر میں گیس بھری جا رہی تھی کہ  وہ پھٹ گیا۔33 سالہ رمیض اس واقعے میں شدید زخمی ہوا ہے
جس کی دونوں ٹانگیں جسم سے جدا ہو گئیں۔زخمی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں بس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

تازہ ترین خبریں