01:54 pm
مولانا فضل الرحمان کا اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں سے احتجاج

مولانا فضل الرحمان کا اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں سے احتجاج

01:54 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی سربراہ فضل الرحمان نے اے پی سی میں اپنا خطاب لائیو نہ آنے پر شکوہ کرڈالا۔۔آل پارٹیز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تو ہماری آواز پبلک میں جانے سے روکتی ہے لیکن آج اے پی سی نے بھی ہماری تقریر باہر جانے سے روک دیا ۔مولانا فضل الرحمان نے
خطاب لائیو جانے سے روکنے پر پیپلز پارٹی اور اے پی سی کے منتظمین سے احتجاج کیا ۔مولانا فضل الرحمان کا شکوہ سن کر پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان اور ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب فوری طور پر وہاں پہنچ گئی ۔جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبریں