01:58 pm
مولانا فضل الررحمان کا میاں نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ

مولانا فضل الررحمان کا میاں نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ

01:58 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ جے یوا ٓئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سے رابطہ کیا ہے۔ اور تحریک عدم اعتماد، جیل بھرو تحریک، اور باقی آپشنر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کل جماعتی کانفرنس شروع ہو نے سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو فون کر کے آل پارٹیز کانفرنس کے اثرات اور گزشتہ رات چیئرمین روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والے ملاقات پر اعتماد میں لیا،دونوں رہنمائوں کے درمیان اے پی سی اور حکومت مخالف تحریک پر 
تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ اسمبلیوں سے استعفے اوراحتجاجی تحریک کے آپشنز پر بھی غورو غوض کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد اور جیل بھرو تحریک کے آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا ، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز پر مکمل اتفاق کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

تازہ ترین خبریں