02:27 pm
ملک کا نظام وہی چلائے جسے عوام اکثریت دیں، نوازشریف

ملک کا نظام وہی چلائے جسے عوام اکثریت دیں، نوازشریف

02:27 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاںنوازشریف نے لندن نے ویڈیو لنک کے ذریعے آل پارٹیز کانفرنس سے اپنے خطاب کےدوران کہا ہے کہ ملک کا نظام وہی چلائیں جس کو عوام اکثریت دے۔یہ بات ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ 73سالہ تاریخ میں کسی بھی وزیر اعظم کو پانچ سالہ مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ، ہر ڈکٹیٹر نے اوسطً9سال غیر آئینی طور پر حکومت کی ، جبکہ عوام کے ووٹرز سے منتخب وزرا ئے اعظم کو اوسطً2سال سے زیادہ
کا عرصہ شاید ہی ملا ہو۔پاکستان کو جمہوری نظام سے مسلسل محروم رکھا گیا، 2بار آئین توڑنے والوں کو بریت کا سرٹیفکیٹ عدالت نے دیا،ڈکٹیٹرز کو آئین سے کھلواڑ کرنے کا اختیار دیا گیا،جب ڈکٹیٹر کو پہلی بار کٹہرے میں لایا گیا تو سب نے دیکھا کیا ہوا؟اس کے برعکس ان وزرائے اعظم کو دیکھئے جو عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے .

تازہ ترین خبریں