03:07 pm
اپوزیشن جماعتیں عمران خان کو ہٹانے اور حکومت گرانے پر متفق  کیا ہونے والا ہے ، پاکستانی سیاست بارے بڑی خبر

اپوزیشن جماعتیں عمران خان کو ہٹانے اور حکومت گرانے پر متفق کیا ہونے والا ہے ، پاکستانی سیاست بارے بڑی خبر

03:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے نام سے ایک اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس الائنس کو میثاق پاکستان کا نام بھی دیا گیا ہے۔ جو میثاق جمہوریت کی طرز پر ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوںنے اس بات پر اتفاق کا فیصلہ کیا ہے کہ 1947سے لے کر آج تک کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ اسے ٹروتھ پیپر کا نام دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد اور اسمبلیوں کے استعفوں کا آپشن بھی ہمیشہ زیر غور رہے گا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی گیارہ جماعتوںنے آج آل پارٹیز کانفرنس کی ہے۔