04:20 pm
پاکستانیوں کے عام استعمال کی 26چیزیں بے انتہا مہنگی کر دی گئیں ، حقیقت میں عوام کی چیخیں نکلوا دی گئیں

پاکستانیوں کے عام استعمال کی 26چیزیں بے انتہا مہنگی کر دی گئیں ، حقیقت میں عوام کی چیخیں نکلوا دی گئیں

04:20 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانیوں کے عام استعمال کی 26چیزیں بے انتہا مہنگی کر دی گئیں ، حقیقت میں عوام کی چیخیں نکلوا دی گئیں ۔۔۔۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 8.71 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے،رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ‏‏‏ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر فی کلو اکہتر روپے سے بڑھ کر سے اکانوے روپے ‏‏تک پہنچ گئے۔انڈوں کی فی درجن 
قیمت میں سات روپے اضافہ ہوا، برائلر گوشت فی کلو آٹھ روپے مہنگا ہوا جب کہ ‏‏چینی پچانوے روپے فی کلو ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق تین اشیاء کی قیمتوں میں ‏‏‏معمولی کمی ہوئی جن میں ایل پی جی، آلو اور کیلے شامل ہیں۔ چاول، نمک اور بریڈ سمیت چھبیس ‏‏اشیاء ‏کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ خیال رہے کہ مہنگائی کاجن دن بدن بے قابو ہو رہا ہے جس کی بابت اشیاء خرد نوش عام انسان کی پہنچ سے باہر ہو رہے ، چینی اور آٹا کی کھپت ملک میں پوری نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ دن بدن یہ اشیاء مہنگی ہورہی ہے ، خیال ہرہے کہ حکومت نے آٹا بھی باہر سے امپورٹ کیا ہے جبکہ پا کستان آٹا ایکسپورٹ کرنے میں نمایاں حیثیت کا حامل ہے،حکومت آٹے کے بحران سے بھی تاحال بےیاد رہے کہ اگست کے آخری ہفتے مہنگائی میں 0.80 فیصد اضافہ ہوا تھا جس کے بعد مہنگائی کی شرح 8.71 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔