05:03 pm
15پر کال کرنے والی لڑکی کو تھانے بلوا کر تفتیشی افسر نے اس کی عزت تار تار کر دی

15پر کال کرنے والی لڑکی کو تھانے بلوا کر تفتیشی افسر نے اس کی عزت تار تار کر دی

05:03 pm

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اوباشوں کی جانب سے کپڑے پھاڑ دیے جانے پر دادرسی کےلئے گوجرانوالہ کی لڑکی نے 15پر کال کی تو تفتیشی افسر نے تھانے بلا کر عصمت دری کر  ڈالی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 15 پر دادرسی کے لیے کال کرنے والی لڑکی کو تھانے بلا کر انکوائری کے بہانے شیطان صفت اے ایس آئی نے نہ صرف 
اس کی عصمت دری کی بلکہ لڑکی کا موبائل نمبر بھی دیگر اہلکاروں میں بھی بانٹ دیا جو اسے بار بار تنگ کر رہے ہیں۔متاثرہ لڑکی نے انکوائری آفیسر کے خلاف سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست جمع کرادی جس پر سی پی او رائے بابر نے ایس پی صدر اور ایس پی سول لائن کو انکوائری کا حکم دیا۔ درخواست میں اے ایس آئی یاسین کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام بھی سامنے آیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تھانے اروپ کے علاقے میں اوباش افراد نے جھگڑے کے دوران کپڑے پھاڑ دیئے جس پر میں نے 15 پر مدد کے لیے کال کی تھی اور پھر مجھے تفتیش کے بہانے بلا کر اے ایس آئی مبشر نے مبینہ طور پرزبردستی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے متعدد افسران پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کو راضی نامہ کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں