05:54 am
استعفوں کیلئے پیپلزپارٹی کی بڑی شرط ،نوازشریف کو  پھنسانے پلان بنالیا

استعفوں کیلئے پیپلزپارٹی کی بڑی شرط ،نوازشریف کو پھنسانے پلان بنالیا

05:54 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں اسمبلیوں سے اپوزیشن کے استعفوں کے معاملے پر گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ذرائع کاکہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو اسمبلیوں اور سندھ حکومت سے استعفوں کی پیشکش بھی کی، بلاول بھٹو نےکہا کہ ہم استعفے ن لیگ کو جمع کراتے ہیں، نوازشریف وطن واپس آکر استعفے اسپیکرکو پیش کردیں۔بلاول کی پیشکش پر
نواز شریف کاکہنا تھا کہ میں استعفوں کا مخالف نہیں، چاہتا ہوں حکومت کے خلاف دباؤ بنا کر استعفے دیے جائیں، آپ ان استعفوں کو مولانا فضل الرحمان کو دے دیں، میں اپنی پارٹی کے استعفے بلاول کو دے دیتا ہوں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے یہ بھی کہاکہ آپ اپنے استعفے مجھے اور میں اپنے استعفے آپ کو دیتا ہوں، پھر آپ دونوں کے استعفے مولانا فضل الرحمان کو دے دیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان استعفوں کے بارے میں پارٹی رہنماؤں سے بحث کرتے رہے، آصف زرداری نے ایک موقع پر کہا کہ 'مولانا میں آپ سے 3 سال بڑا ہوں، چھوٹوں سے بات منواناجانتا ہوں'۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر اپوزیشن میں اتفاق نہ ہو سکا جب کہ کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر دور میں حکومت میں رہنے والوں کوپارٹیوں میں نہیں لیا جائےگا۔