06:03 am
 پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر  متعدد پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر متعدد پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

06:03 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانیوں کیلئے صبح صبح افسوسناک خبر ، متعد پاکستانی جان کی بازی ہار گئے ۔۔۔کورونا وائرس سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 633 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 428، سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 947، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 357، بلوچستان میں 14 ہزار 394، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 483، اسلام آباد
میں 16 ہزار 162 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 533 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 31 لاکھ 94 ہزار 317 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 393 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 92 ہزار 869 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 556 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔