05:47 am
لاہور موٹر وے ملزم عابد انتہائی آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ با آسانی سفر کرنے لگا، جانتے ہیں اس نے ایسا کیا طریقہ اختیار کیا

لاہور موٹر وے ملزم عابد انتہائی آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ با آسانی سفر کرنے لگا، جانتے ہیں اس نے ایسا کیا طریقہ اختیار کیا

05:47 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد نے شناخت چھپانے کیلئے حلیہ بدلنے کی بجائے ایک نیا طریقہ اختیار کر لیا، ملزم فیس ماسک کے استعمال سے باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے لگا، شہری، پولیس سیف سٹی کے جدید کیمرے بھی ملزم کی شناخت کرنے میں ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے
کہ سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد علی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ایک نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم عابد علی اب فیس ماسک کا استعمال کر کے شناخت چھپا رہا ہے۔ فیس ماسک کی وجہ سے شہری اور پولیس ملزم کو پہچاننے سے قاصر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم عابد علی نے کرونا وائرس ضوابط کا فائدہ اٹھا کر فیس ماسک کے استعمال سے پولیس کو چکما دینا شروع کر دیا ہے۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوششیں کی گئی ہیں تاہم فیس ماسک کی وجہ سے کسی بھی شہری کی شناخت کرنا بہت مشکل ہے۔ دوسری جانب سانحہ گجر پورہ کو کئی روز گزر جانے کے باوجود ملزم عابد علی کو گرفتار کرنے میں ناکامی کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتار کیلئے پمفلٹ تیار کرلیا ہے۔ پمفلٹ میں گرفتاری میں مدد دینے والوں کےلیے 25 لاکھ کا انعام بھی درج ہیں۔ پولیس نے عابد علی کے 2 متوقع حلیہ جات کی تصاویر پمفلٹ پر لگا دیں اور گرفتاری کی اطلاع کے لیے 2 موبائل نمبرز بھی جاری کئے ہیں۔ پمفلٹ پر ایس پی سی آئی اے لاہورعاصم افتخار اور ڈی ایس پی حسنین حیدر کے نمبردرج کیے گئے ہیں۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم درباروں، مزاروں ، مساجد ،امام بارگاہوں میں روپوش ہوسکتاہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملزم کوعرس، سرکس سمیت دیگر عوامی مقامات پرتلاش کیا جائے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ملزم کوگرفتار کرانیوالے شخص کی شناخت راز میں رکھی جائےگی۔

تازہ ترین خبریں