06:55 am
اپوزیشن جومرضی کرلے حکومت ۔۔۔وفاقی وزیرزرتاج گل برس پڑیں ،کھری کھری سنادیں

اپوزیشن جومرضی کرلے حکومت ۔۔۔وفاقی وزیرزرتاج گل برس پڑیں ،کھری کھری سنادیں

06:55 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اوروفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیرنےسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے کہاکہ نواز شریف توشہ خانہ کیس میں مفرورہیں اورجھوٹ بول کرگئے ہیں کہ میں بیمارہوں۔اپوزیشن کی اےپی سی جوانہوں نے فیٹف کے بل کے مخالف ووٹ دیاتھاوہ اس کاآئی واش تھا۔اپوزیشن اے پی سی میں مزیدایکسپوز اورمایوس ہوئی ہے۔اے پی سی میں ہمارے دشمن ملک کابیانیہ
پیش کیاگیا۔اے پی سی میں نواز شریف کے ساتھ باقی جوسیاسی جماعتیں بیٹھی ہوئی تھیں ان کواب یہ سوچناپڑے گاکہ نوازشریف نے اپنی تقریرمیں جونیب کے اوپرفوج کے اوپرسی پیک کے اوپرجوہرزہ سرائی کی اور ہندوستان ٹائمزاوربھارت کے دیگرمیڈیاچینلز واخبارات میں جواس حوالے سے خبریں نشرکی گئیں اورخوشیاں منائی گئیں۔زرتاج گل نے مزیدکیاکہاجاننے کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں

تازہ ترین خبریں