12:20 pm
موٹر وے ملزم عابد علی کی گرفتاری بارے شام گئے بڑی خبر آگئی

موٹر وے ملزم عابد علی کی گرفتاری بارے شام گئے بڑی خبر آگئی

12:20 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )موٹر وے ملزم عابد علی کی گرفتاری بارے شام گئے بڑی خبر آگئی ۔۔موٹر وے کیس میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کی گرفتاری کیلئے تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دے دی ، ہرشہر میں ایک پولیس کی گاڑی ایک اے ایس آئی اور 4 کانسٹیبلز24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہونگے ۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی طرف سے نے موٹروے کیس میں مرکزی ملزم کی گرفتاری 
کیلئے تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دے دی گئی ہے جو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کورپورٹ کرے گی ، نئی فورس کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ایک گاڑی، 4 کانسٹیبلز اور ایک اے ایس آئی انچارج کے طور پر ڈیوٹی پر موجود ہوگا ، اس سلسلے میں تمام انچارجز کے موبائل فون نمبروں پر مشتمل ایک گروپ بھی بنایا گیا ہے تاکہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے ، اس کے ساتھ ساتھ تمام ضلعی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے درباروں ، مزاروں اورعبادت گاہوں سمیت دیگرتمام خفیہ مقامات پرخصوصی نظررکھی جائے، جبکہ ملزم عابد کے حوالے سے کیبل پراشتہارات چلوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ دوسری طرف سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد نے شناخت چھپانے کیلئے حلیہ بدلنے کی بجائے ایک نیا طریقہ اختیار کر لیا ، ملزم فیس ماسک کے استعمال سے باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے لگا ، شہری، پولیس سیف سٹی کے جدید کیمرے بھی ملزم کی شناخت کرنے میں ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد علی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ایک نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے ، ملزم عابد علی اب فیس ماسک کا استعمال کر کے شناخت چھپا رہا ہے ، فیس ماسک کی وجہ سے شہری اور پولیس ملزم کو پہچاننے سے قاصر ہیں۔

تازہ ترین خبریں