03:57 pm
 اعلی تعلیمی کمیشن ( ایچ ای سی ) کی سابقہ ڈائریکٹر جنرل کا سرکاری مکان پر قبضہ

اعلی تعلیمی کمیشن ( ایچ ای سی ) کی سابقہ ڈائریکٹر جنرل کا سرکاری مکان پر قبضہ

03:57 pm

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )  اعلی تعلیمی کمیشن ( ایچ ای سی ) کی سابقہ ڈائریکٹر جنرل کا سرکاری مکان پر قبضہ، الاٹی وزارت ہاوسنگ میں فٹ بال بن گیا ۔ ایچ ای سی میں آج سے 8 سال قبل ڈی جی کوالٹی ایشورنس کی سیٹ پر کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والی ایم پی تھری پوسٹ کے متبادل سرکار مکان غیر قانونی طریقہ سے حاصل کر لیا ، ذرائع ایچ ای سی کے مطابق سابقہ خاتون ڈی جی ضیا بتول نے سابقہ وزیر ہاوسنگ رحمت اللہ کاکڑ کی سفارش سے مبینہ
طور پر غیر قانونی طریقہ سے ٹائپ ون کا مکان اپنے نام کروا لیا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرپرسن پیرا و ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے سرکاری مکان پر قبضہ جما رکھا ہے ،جب کہ اصل الاٹی آڈٹ آفیسر آڈٹ اینڈ اکاونٹس عمرچیمہ گزشتہ چھ ماہ سے مکان الاٹ ہونے کے باوجود مکان حاصل کرنے میں ناکام ۔بڑی بڑی سفارشوں کے باعث اس مکان سے وزارت ہاوسنگ خالی کرانے میں ناکام رہی ہے اور اصل الاٹی گزشتہ چھ ماہ سے اپنی تنخواہ سے کرایہ کی مد میں کٹوتی بھی کروا رہا ہے اور مکان کے لیے در در کی ٹھوکریں بھی کھا رہا ہے ۔ مذکورہ آفیسر نے بارہا وزارت ہاوسنگ اور متعلقہ ڈائریکٹر کو درخواستیں دیں لیکن سب درخواستیں بے سود ثابت ہوئیں اورقائمقام ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات غیر قانونی طور پر حاصل کیئے گئے مکان کا قبضہ نہیں چھوڑا ۔

تازہ ترین خبریں