05:00 pm
رسول اللہ ؐ نےایک بار وفد کو کسی مہم پر روانہ کیا تو ہدایت کی نماز عصر منزل پر جا کر پڑھنا ، سفر طویل تھا

رسول اللہ ؐ نےایک بار وفد کو کسی مہم پر روانہ کیا تو ہدایت کی نماز عصر منزل پر جا کر پڑھنا ، سفر طویل تھا

05:00 pm

 اختلاف رائے ایک حد میں رہے تو یہ باعث ِ رحمت ہوتا ہے کہ اس سے سوچ کے نئے زاویے سامنے آتے ہیں۔ مختلف واقعات کی تعبیریں مختلف ہو سکتی ہیں، مختلف نکات کی تشریحات مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن ان کو کفر اور اسلام کا معاملہ بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔خوب سے خوب تر کی تلاش (اپنے اپنے ذوق کے مطابق) جاری رکھنے والے ایک دوسرے سے مختلف راستوں پر جا نکلتے ہیں،جیسے کسی 302 کے مقدمے میں ایک عدالت ایک شخص کو بری کر دیتی ہے تو اس سے اعلیٰ عدالت اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیتی ہے۔ دونوں کی بنیاد مقدمے کی ایک ہی فائل میں بیان کردہ حقائق پر
ہوتی ہے۔فقہی اختلافات کی مثال بھی ایسی ہی ہے۔ ایک بار رسول اللہؐ نے ایک وفد ایک مہم پر روانہ کیا تو ہدایت کی کہ نمازِ عصر منزل پر جا کر پڑھنا ہے۔ سفر کے دوران تاخیر ہوئی، نماز کا وقت آیا تو ارکان میں اختلاف پیدا ہو گیا۔ایک رائے تھی کہ حضورؐ نے جو فرمایا، وہ جلد پہنچنے کی تاکید کے لئے تھا کہ وقت ضائع نہ کیا جائے،چنانچہ اس رائے کے حاملین نے نماز ادا کر لی، دوسری رائے یہ تھی کہ الفاظ واضح ہیں، اِس لئے نماز بہر طور منزل ہی پر جا کر پڑھی جائے گی، وفد واپس آیا تو یہ معاملہ حضورؐ کی خدمت میں رکھا گیا، آپ مسکرا دیے اور کسی کو بھی حکم عدولی کا مرتکب قرار نہیں دیا۔ دونوں ہی فرمانبردار تھے۔ فقہی اختلافات کو بڑھا چڑھا کر ان کے لئے جان لینے یا دینے پر اتر آنے کی اسلام تو کیا انسانیت بھی اجازت نہیں دے سکتی۔ شیخ رشید نے جس خطرے کی نشاندہی کی ہے، وہ خیالی نہیں حقیقی ہے۔ہمارے اردگرد ہی نہیں، ہمارے سروں پر بھی منڈلا رہا ہے، سیاسی اختلافات اور وابستگیاں جو بھی ہوں، فرقہ وارانہ لہر کو بھڑکنے سے روکنا ہر مسلمان اور ہر پاکستانی پر لازم ہونا چاہیے۔اس کے لئے سب سرجوڑ کر بیٹھیں،توسب کے سر سلامت رہیں گے۔ شیخ رشید وزیراعظم عمران خان کو اس معاملے کے لئے پیش قدمی پر آمادہ کریں۔ان کا ہاتھ بڑھے گا، تو اسے تھامنے والے بھی آگے بڑھ سکیں گے۔(تحریر:ر مجیب الرحمان شامی)

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے