02:23 pm
نوازشریف نے اپنی پارٹی کو عسکری قیادت او رایجنسیوں سے ملاقات سے روک دیا

نوازشریف نے اپنی پارٹی کو عسکری قیادت او رایجنسیوں سے ملاقات سے روک دیا

02:23 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف نے پارلیمانی رہنماؤں کی عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے لکھا کہ یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہیے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ’ آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں 


اور خود مسلح افواج کو اپنے حلف کی پاسداری یاد کرانے کیلئے آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن، انفرادی، جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔نواز شریف نے کہا کہ قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کیلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کےساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسےخفیہ نہیں رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عسکری قیادت اور پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔عسکری قیادت کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے وزیرریلوے شیخ رشید کاکہنا ہے کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو، سراج الحق سمیت عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف سے محمد زبیر کی دو بار ملاقاتیں ہوئیں، آرمی چیف سے محمد زبیر نے اگست کے آخر میں ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف سے محمد زبیر نے 7 ستمبر کو بھی ملاقات کی اور دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں، ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق باتیں ہوئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے واضح کیا کہ قانونی مسائل عدالتوں میں حل ہوں گے، آرمی چیف نے کہا کہ سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں ،ان باتوں سے فوج کو دور رکھا جائے۔

تازہ ترین خبریں

ہفتے سے بدھ تک شدید بارشیں ۔۔ لاہور سمیت کون کون سے شہروں میں بادل برسنے والے ہیں ؟بڑی پیشگوئی کر دی گئی

ہفتے سے بدھ تک شدید بارشیں ۔۔ لاہور سمیت کون کون سے شہروں میں بادل برسنے والے ہیں ؟بڑی پیشگوئی کر دی گئی

جرنیل بھائی کے جو اثاثے نکلے ہیں، اس کا ایک چوتھائی مجھے دے دو میں سار ا اسے دے دوں گا

جرنیل بھائی کے جو اثاثے نکلے ہیں، اس کا ایک چوتھائی مجھے دے دو میں سار ا اسے دے دوں گا

اس سال قرض چکانے کیلئے کتنے ارب ڈالر قرض لیا جائے گا؟ عوام کا ہوش اڑا دینےوالی خبر۔۔اللہ ہی اس قوم پر رحم کرے ۔

اس سال قرض چکانے کیلئے کتنے ارب ڈالر قرض لیا جائے گا؟ عوام کا ہوش اڑا دینےوالی خبر۔۔اللہ ہی اس قوم پر رحم کرے ۔

بچوں کی صحت سب سے اہم کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے،وزیرتعلیم نے اہم اعلان کردیا۔ والدین کیلئے بڑی خوشخبری

بچوں کی صحت سب سے اہم کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے،وزیرتعلیم نے اہم اعلان کردیا۔ والدین کیلئے بڑی خوشخبری

مسلم لیگ ن کے مزید 2 رہنماوں کی جانب سے ’’آبپارہ‘‘ میں خفیہ ملاقات کیے جانے کا انکشاف، ایک تو رانا ثنا اللہ نکلے دوسرا کون ؟ 

مسلم لیگ ن کے مزید 2 رہنماوں کی جانب سے ’’آبپارہ‘‘ میں خفیہ ملاقات کیے جانے کا انکشاف، ایک تو رانا ثنا اللہ نکلے دوسرا کون ؟ 

بے روزگارپاکستانی نوجوانوں کےلیے شاندارخوشخبری ،نوکریاں  ہی نوکریاں،اپنے کاغذات تیارکرلیں پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

بے روزگارپاکستانی نوجوانوں کےلیے شاندارخوشخبری ،نوکریاں ہی نوکریاں،اپنے کاغذات تیارکرلیں پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

سانحہ اے پی ایس  پشاور کا ذمہ دار کون۔۔ کس کی غفلت  سے 270سے زائد جانیں گئیں؟ سپریم کورٹ کے حکم پر جاری رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

سانحہ اے پی ایس پشاور کا ذمہ دار کون۔۔ کس کی غفلت سے 270سے زائد جانیں گئیں؟ سپریم کورٹ کے حکم پر جاری رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

اگراس وقت الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف ہار جائے گی کیونکہ۔حکومت کن مشکلات

اگراس وقت الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف ہار جائے گی کیونکہ۔حکومت کن مشکلات