05:03 pm
پاکستان میں کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے

05:03 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید5 مریض انتقال کر گئے،  کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 437 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 799 کرونا کیسز سامنے آئے،
جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 5 مریض انتقال کر گئے۔ملک بھر میں کرونا سے کْل اموات 6 ہزار 437 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 ہے، اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 932 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 7ہزار 388 ہے،ایکٹو کیسز میں سے 548 تشویش ناک یا سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

تازہ ترین خبریں