05:06 pm
لوئر دیر،ملک دشمنوں کا امن لشکر پر حملہ،بم حملے سے گاڑی تباہ،تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ

لوئر دیر،ملک دشمنوں کا امن لشکر پر حملہ،بم حملے سے گاڑی تباہ،تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ

05:06 pm


لوئر دیئر( مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے لشکر پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم گاڑی میں سوار تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔تفصیلات کے مطابق  جمعرات کی صبح لوئر دیئر کے علاقے میدان برجوگوٹ میں  کمانڈر امن لشکر و صوبائی صدر درانی قومی 
اتحادملک خان بادشاہ گاڑی پر جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم گاڑی میں موجود تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ،فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں اور مسافروں کی چیکنگ کا عمل سخت کر دیا ہے

تازہ ترین خبریں