05:55 pm
جنرل اسمبلی میں خطاب،عمران خان نے عربی اور ترکی زبان میں خصوصی ٹویٹر اکاؤنٹ بنالیا

جنرل اسمبلی میں خطاب،عمران خان نے عربی اور ترکی زبان میں خصوصی ٹویٹر اکاؤنٹ بنالیا

05:55 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کو عربی اور ترکی میں پھیلانے کیلئے الگ سے عربی اور ترک زبان میں ٹویٹر اکاؤنٹس بنالیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عربی زبان کا اکاؤنٹ مئی 2020 میں بنایا گیا، اس کا یوزر نیم  @ArabicIk  ہے اور اس اکاؤنٹ سے عربی زبان میں پہلی ٹویٹ رواں ماہ 20 تاریخ کو کی گئی۔  اس ٹویٹ میں انہوں نے اپنے ایک سابق انٹرویو کا کلپ شیئر کیا، ان کی ہر پوسٹ پر
عربی زبان میں کیپشن دی گئی ہے۔ اس ٹویٹر اکاؤنٹ کے بائیو گرافی میں لکھا گیا ہے کہ”وزیراعظم عمران خان کے بارے میں خبر اور معلومات”۔ 4 دنوں میں اس اکاؤنٹ سے 11 ٹویٹس کی گئیں، آخری ٹویٹ آج گئی، ٹویٹس میں استعمال ہونے والی عربی زبان کسی ماہر کی لکھی ہوئی لگتی ہے۔ جب کہ ترک زبان میں عمران خان کا اکاؤنٹ @ikturkish نومبر 2018 کو بنایا گیا اس کے بائیو اکاؤنٹ میں بھی وہی لائن ترک زبان میں لکھی گئی ہے۔ اس اکاؤنٹ سے عمران خان کی ترکی اور طیب اردوگان کے بارے میں کی گئی تقاریر کو ترک کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ہے، اور چند پوسٹس طیب اردوگان کی بھی ہیں۔ واضح ہو کہ یہ دونوں اکاؤنٹس اس وقت فعال کیے گئے ہیں جب 2 روز بعد وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ سے تقریر نشر کی جانی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے وزیراعظم کی تمام تر سرگرمیاں ترک اور عربی زبان میں جاری کی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ان کے خطاب کو بھی ان اکاؤنٹس پر دونوں زبانوں میں جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں