06:07 pm
 ہم ضمنی الیکشن کروا دیں گے، یہ ضمنی انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے، عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج کر دیا

ہم ضمنی الیکشن کروا دیں گے، یہ ضمنی انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے، عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج کر دیا

06:07 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں ہے،اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے ، ہم ضمنی الیکشن کروادیں گے، اپوزیشن ضمنی انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکے گی۔ انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جماعت میں اختلاف رائے ہوتا ہے، کابینہ ارکان کو اجتماعی
ذمہ داری کی سمجھ نہیں۔ ہماری کابینہ میں ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنی ہی طرف گول کردیتے ہیں۔میں مانتا ہوں میر ی حکومت میں میڈیا سے رابطوں کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ہے کہ حکومت اور فوج کو لڑوا دیا جائے۔حکومت اور فوج کے درمیان ہم آہنگی پہلی مرتبہ ہے۔اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ فوج صرف میری پالیسی پر چلتی ہے۔ افغانستان سے متعلق ہو ، بھارت سے متعلق ہو پالیسی میری چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان والا اجلاس سیکورٹی سے متعلق تھا، بھارت گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانا چاہتا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں۔ فوجی قیادت سے ملاقاتوں کا مجھے پتا ہوتا ہے۔ جو فوجی قیادت سے چھپ کرملتے ہیں ان کے بارے میں کیا کہوں؟ میں آصف زرداری اور نوازشریف کا کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔ نوازشریف امیرالمومنین بن کر اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔نوازشریف کی تقریر نشر کرنے کا خود فیصلہ کیا۔نوازشریف کی تقریر اخلاقی اعتبار سے نہیں دکھانی چاہیے تھی۔عمران خان نے کہا کہ مجھے اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے ، ہم ضمنی الیکشن کروادیں گے، اپوزیشن ضمنی انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کا عسکری ادارو ں کو ٹارگٹ کرنا پرانا ایجنڈا ہے، نوازشریف واپس آنے کیلئے سب کچھ کررہا ہے، نوازشریف چاہتاہے کہ نہ کھیلوں گا اور نہ کھیلنے دوں گا۔کرپشن پر کسی کواین آر او نہیں دوں گا ۔ موجودہ حکومت کرپٹ نہیں، اسی لیے فوج میرے فیصلوں کی حمایت کرتی ہے۔اپوزیشن سے نیب کیسز اور کرپشن کے علاوہ ہر ٹاپک پر بات کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریٹ پاور استعمال کی۔مجھے سب سے زیادہ اسٹریٹ پاور کا تجربہ ہے۔یہ مولانا فضل الرحمان کو اس لیے ساتھ رکھتے ہیں کیونکہ ان کے پاس لوگ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئی تھیں۔اگلے سال میں ملک میں چینی اور گندم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔پچھلے سال گندم کی پیداوار کم ہوئی جس کا ہمیں بتایا بھی نہیں گیاتھا،پاکستان کا مستقبل روشن ہے، دو تین سال میں پاکستان تمام تر مشکلات سے باہر آجائے گا۔

تازہ ترین خبریں

فیسوں میں بڑی کمی اور۔۔۔۔ سکولز مالکان نے شاندار اعلان کردیا۔والدین کیلئے  بڑی خوشخبری

فیسوں میں بڑی کمی اور۔۔۔۔ سکولز مالکان نے شاندار اعلان کردیا۔والدین کیلئے بڑی خوشخبری

بجلی،گیس سمیت یوٹیلٹی سٹورزکی سبسڈی ختم ، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونےوالاہے۔۔؟ تفصیل جان کر پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

بجلی،گیس سمیت یوٹیلٹی سٹورزکی سبسڈی ختم ، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونےوالاہے۔۔؟ تفصیل جان کر پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

نیازی نے ایک مرتبہ پھرمگرمچھ کے آنسوبہائے ،تقریریں کرنے سے کشمیر۔۔۔مسلم لیگ  ن کاوزیراعظم کی تقریرپرسخت ردعمل

نیازی نے ایک مرتبہ پھرمگرمچھ کے آنسوبہائے ،تقریریں کرنے سے کشمیر۔۔۔مسلم لیگ ن کاوزیراعظم کی تقریرپرسخت ردعمل

طلال چوہدری کی پھینٹی ،عائشہ رجب بھی میدان میں آگئیں ،تمام حقائق سے آگاہ کردیا

طلال چوہدری کی پھینٹی ،عائشہ رجب بھی میدان میں آگئیں ،تمام حقائق سے آگاہ کردیا

مجھے سزادیتے دیتے ملک کوڈبودیا،ملک کومزیدتماشہ نہیں بننےد یں گے ،میاں صاحب پھرمیدان میں آگئے ،بڑی با ت کہہ دی

مجھے سزادیتے دیتے ملک کوڈبودیا،ملک کومزیدتماشہ نہیں بننےد یں گے ،میاں صاحب پھرمیدان میں آگئے ،بڑی با ت کہہ دی

طلال چوہدری کے جھگڑے کی وجہ خاتون ایم این اے نکلیں، یہ خاتون کون ہیں ؟ جان کر آپ بھی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

طلال چوہدری کے جھگڑے کی وجہ خاتون ایم این اے نکلیں، یہ خاتون کون ہیں ؟ جان کر آپ بھی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

پاکستان کے اہم شہر میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کی فحش ویڈیوز بنا کر فیس بک پر اپلوڈ کر دیں ، اس کا انجام کیا ہو ا؟ جانیں 

پاکستان کے اہم شہر میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کی فحش ویڈیوز بنا کر فیس بک پر اپلوڈ کر دیں ، اس کا انجام کیا ہو ا؟ جانیں 

مسلم لیگ ن طلبہ کی آواز بن گئی ، ایم پی اے حناپرویز بٹ  نے بڑھتی ہوئی فیسوں کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

مسلم لیگ ن طلبہ کی آواز بن گئی ، ایم پی اے حناپرویز بٹ نے بڑھتی ہوئی فیسوں کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا