12:01 pm
تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرگئی ،اہم ترین رہنماءساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل،کھلاڑی پریشان

تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرگئی ،اہم ترین رہنماءساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل،کھلاڑی پریشان

12:01 pm

مظفرآباد (ویب ڈیسک)دارالحکومت مظفرآباد کے منتخب رکن اسمبلی اور وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں مظفرآباد حلقہ تین کے مختلف علاقوں کے دورے بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا سلسلہ جاری ،گزشتہ روز اپر گراں (رنجاٹہ)  کے مقام پر جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما خواجہ فاروق احمد کے دیرینہ ساتھی محمد شفیق عباسی اپنے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن بیرسٹر افتخار کے قافلے میں شامل ہو گئے (ر)
سب انسپکٹر محمد حسین، خورشید احمد، نسیم عباسی، خوشحال خان، علی زمان، اشفاق عباسی، محمد علی منشائ، عدیل اسماعیل، امجد جلیل، اورنگزیب عباسی مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے پھولوں کی پتیاں نچھاور، آتش بازی، اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے تاریخ ساز استقبال کیا گیا پارٹی ترانوں پر کارکنوں کے بھنگڑوں نے سماں باندھ دیا ،صدر مسلم لیگ ن رنجاٹہ حاجی مقصود احمد ، سید یاسر گیلانی ، حفیظ میر کی قیادت میں بڑا جلوس پنڈال میں داخل ہوا۔اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار علی نے کہا کہ الزامات کی بھونڈی سیاست کرنیوالے مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکے ہیں عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتے ہوئے جوق در جوق جماعت میں شامل ہونا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے پراپیگنڈہ پر اپنی سیاست کو بیساکھیوں دینے والی افواہ ساز فیکٹریوں کو آئندہ چند دنوں میں اسی طرح کے بڑے جھٹکے دیں گے محمد شفیق عباسی، محمد حسین اور ان کے تمام ساتھیوں کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتا ہوں، آپ کی روڈ کا کام جاری ہے اب آپ کے مزید کام رہتے ہیں وہ بھی حل کروں گا تعمیراتی منصوبے عوام کا حق ہیں کوئی احسان نہیں کر رہے عوام نے منتخب کیا ہے مسائل دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے جلسہ عام سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول،پی آر او وزیراعظم آزادکشمیر آصف مصطفائی، سجاد سلریا، سید یاسر علی گیلانی، محمد شفیق عباسی،محمد حسین، عامر شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آنے والا دور ان شاء اللہ مسلم لیگ ن کا ہوگا بیرسٹر افتخار گیلانی عوامی کے دلوں کی دھڑکن ہیں بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا میں بے حد مشکور ہوں مسلم لیگ ن کی ٹیم کا وہ صبح شام میرے شانہ بشانہ رہے،آج مظفرآباد شہر میں تمام جماعتوں کے دس دس امیدوار ہیں پوری مسلم لیگ ن متحد ومنظم ہے،پانی کا جو مسئلہ ہے وہ جلد حل ہو جائے گا، اسی مہینے میں ٹینڈر ہوگا، آپ نے جو فیصلہ کیا وہ فیصلہ رنجاٹہ کی تعمیر وترقی کے لئے کیا اہلیان رنجاٹہ میرا دوسرا گھر ہے آپ کے لئے میرے گھر اور دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں، نئے شامل ہونے والے تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں جھوٹے وعدے نہیں کرتا آپ کے اعتماد پر ان شاء اللہ پورا اتروں گا وقت نے ثابت کیا جتنے کام مسلم لیگ ن نے مظفرآباد میں کئے اس کی مثال نہیں ملتی، آج چار سال گزرنے کے بعد پورے شہر کے اندر لوگ اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں یہ بات یقینی ہے ان شاء اللہ آنے والے الیکشن میں پورے آزادکشمیر سے مسلم لیگ ن جیتے گی، پاکستان کے اندر میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف نے تعمیر وترقی کا جال بچھایا، جو حکومت پی ٹی آئی کی آئی غریب آدمی کو جیتے جی مار دیا مہنگائی اتنی کردیا کہ غریب آدمی جینے کے قابل نہیں رہا، دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کیا اسی تعمیر وترقی کا تسلسل آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ ن نے بڑھایا ہے۔

تازہ ترین خبریں