10:13 pm
فیصل آباد پولیس کی طلال چودھری کے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری ، سنسنی خیز انکشافات

فیصل آباد پولیس کی طلال چودھری کے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری ، سنسنی خیز انکشافات

10:13 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد پولیس نے ن لیگی رہنماء طلال چودھری واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ طلال چودھری اور خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی، دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے، دونوں رہنماؤں نے قانونی کاروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے ن لیگی رہنماء طلال چودھری اور خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔
جس میں بتایا گیا کہ طلال چودھری نے3 بج کر 10 منٹ پر 15 پر کال کی۔ خاتون لیگی ایم این اے نے3 بج کر15 منٹ پر کال کی۔ خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کینال روڈ پر 3،4 چور پھر رہے ہیں۔ لیگی خاتون رہنماء کی کال پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتا چلا کہ کوئی واردات نہیں ہوئی ہے۔ طلال چودھری اور خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی۔ ن لیگ کے سیاسی ارکان نے طلال چودھری اور خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی کے درمیان صلح کروا دی ہے۔ دونوں ن لیگی رہنماؤں نے قانونی کاروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرمملکت طلال چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھ سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں۔ واقعے کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں۔ سب ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے۔ واقعے سے متعلق تفصیلی بیان جاری کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے مئوقف کا انتظار کرے۔ ایسی خبر نہ دی جائے جس سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں۔ طلال چودھری نے کہا کہ بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔ دریں اثناں خاتون ایم این اے کے بھائی کا کہنا ہے کہ طلال چودھری سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ طلال سے بھائی جیسا تعلق ہے۔ ان پر تشدد کی مذمت کی ہے۔واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چودھری زخمی حالت میں لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے بھائی بلال چودھری کا کہنا ہے کہ کنال روڈ پر نا معلوم افراد نے ان پر حملہ کیا اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ قبل ازیں ان کے گھر والوں کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ طلال چودھری گھر میں گرنے سے زخمی ہ‎

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا