05:49 am
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کابہادرجوان دھرتی پرقربان،پاک فوج کابھرپورجواب ،دشمن کیگنیں خاموش،متعددپوسٹیں تباہ

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کابہادرجوان دھرتی پرقربان،پاک فوج کابھرپورجواب ،دشمن کیگنیں خاموش،متعددپوسٹیں تباہ

05:49 am

راولپنڈی (ویب ڈیسک )لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کردی، ایک فوجی جوان شہید ہوگیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بھارتی
فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس میں 34 سالہ نائیک دل فراز شہید ہوگیا، جس کا تعلق مظفر آباد کے گاؤں پنجکوٹ سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دل فراز نے نہایت دلیری سے دشمن فوج سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج نے دشمن کی کئی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں اس کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔