03:03 pm
پٹائی کے بعد طلال چوہدری مزید مشکلات کا شکار، پارٹی میں طلال کے خلاف آوازیں بلند

پٹائی کے بعد طلال چوہدری مزید مشکلات کا شکار، پارٹی میں طلال کے خلاف آوازیں بلند

03:03 pm

فیصل آباد(ویب ڈیسک )طلال چوہدری اسپتال میں زیرعلاج،ن لیگ کاکوئی بھی اہم رہنماملنےنہ آیا ۔۔ طلال چوہدری کوپارٹی میں شدیدمشکلات کاسامنا ۔۔۔فیصل آبادمیں پارٹی کابڑادھڑاطلال چوہدری کےخلاف ۔۔ طلال چوہدری کے خلاف ایکشن کا مطالبہتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کون لیگی ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا تھا، جس کے باعث ان کا بازو 2 جگہ سے فریکچر ہوگیا،
الزام لگایا گیا کہ طلال چوہدری نے عائشہ رجب بلوچ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔اس سلسلے میں آج پنجاب پولیس نے ایس ڈی پی عبدالخالق کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے، 4 رکنی کمیٹی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن، ایس ایچ او وومن پولیس کو شامل کیا گیا ہے۔یہ کمیٹی طلال چوہدری اور ایم این اے عائشہ رجب کے بیانات ریکارڈ کرے گی، کمیٹی تحقیقات کی روشنی میں قانونی کارروائی بھی تجویز کرے گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو 3 دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے کیس کو دبائے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، دوسری طرف طلال چوہدری کو عائشہ رجب سے تنازع کے بعد پارٹی میں مشکلات کا سامنا ہے، فیصل آباد ڈویژن میں پارٹی کا بڑا دھڑا طلال چوہدری کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے۔رانا ثنا اللہ کے دھڑے کی جانب سے بھی طلال چوہدری کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، خواتین ارکان کی جانب سے بھی طلال چوہدری کے خلاف کارروائی کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق ن لیگ کا کوئی بھی اہم رہنماطلال چوہدری سے ملنے نہیں آیا۔طلال چوہدری واقعے پولیس کا کہنا ہے طلال چوہدری 2 بجکر 40 منٹ پر عبداللہ گارڈن پہنچے، کالونی گیٹ پر روکنے پر گارڈ سے تلخ کلامی ہوئی۔پولیس کے مطابق گارڈ نے کہا کہ جس گھر جارہے ہیں، وہاں بات کرائیں لیکن طلال چوہدری زبردستی چلے گئے، طلال چوہدری ڈرائیور کے ہمراہ گئے، گھر داخل ہوتے ہی انہیں مارپڑی۔جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق طلال چوہدری کی ایک سال سے گھر میں آمدورفت تھی، طلال چوہدری نے پھینٹی کے بعد گھر سے نکل کر سیکیورٹی گارڈز کو مدد کیلئے پکارا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

 اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے