11:04 am
سیالکوٹ میں بچے کے اغواء کا ڈراپ سین۔۔والدہ سمیت اہلخانہ اغواء کار نکلے،اپنا بچہ خود اغواء کروانے کی ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی

سیالکوٹ میں بچے کے اغواء کا ڈراپ سین۔۔والدہ سمیت اہلخانہ اغواء کار نکلے،اپنا بچہ خود اغواء کروانے کی ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی

11:04 am


سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا ، اہلخانہ کی طرف سے مخالفین کو پھنسانے کے لیے بچے کے اغوا کا ڈرامہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ مرالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں 8سالہ کبیر احمد کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا،بچے کے والدین اور رشتہ داروں کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایک ایف آئی آر درج ہے، اس کے مقابلے میں اپنے مخالفین کو پھنسانے کیلئے جھوٹے اغوا کا ڈرامہ کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل پولیس کو بچے کے اغوا کے حوالے سے میں فون کال موصول ہوئی،
جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اہلخانہ نے بتایا کہ ان کے بچے کو اغوا کرلیا گیا ہے،تاہم اغوا کے اس مقدمے کے اندراج کے بعد جب پولیس کی طرف سے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے معاملے کی چھان بین کی گئی توانکشاف ہوا کہ بچے کو اغوا کرنے والے اس کے والدین ہی ہیں، جن میں بچے کی والدہ نے اپنے دیور اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر بچے کو خود اغوا کروایا گیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کروالیا،اور بچے کے والدین اور دیگر عزیزواقارب کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ۔ دوسری طرف تحصیل چونیاں کے سرکل تھانہ کنگن پور سے ایک اور نومولود بچہ اغوا کرلیا گیا ، مجموعی تعداد تین ہو گئی ، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ، لیکن تاحال سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے رہائشی یاسین کا سولہ دن کا بیٹا عیان گھر میں اکیلا موجود جس کو صبح ساڑھے دس بجے گھر سے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا جبکہ بچے کے والدین نزدیکی بھٹہ میں کام کرنے گئے ہوئے تھے ۔ یاد رہے کہ ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں گزشتہ چار روز میں تین نومولود بچوں کے اغواء کے واقعات رونما ہو چکے ہیں ، تھانہ کنگن پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کے والدین سے مل کر واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے ، نومولود بچوں کے اغواء پر سرکل بھر میں شدید خوف و حراس پایا جا رہا ہے جبکہ والدین نے وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے