04:19 pm
تشدد کا شکار ہونے والے طلال چودھری ہسپتال میں بے یار و مددگار

تشدد کا شکار ہونے والے طلال چودھری ہسپتال میں بے یار و مددگار

04:19 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم کوئی بھی ان کی عیادت کےلئے نہیں آیا۔ ن لیگی خاتون ایم اے کے بھائیوں کے ہاتھو ں مار پیٹ کے بعد طلال چودھری مزید مشکلات میں پھنس گئے ہیں ، فیصل آباد سے پارٹی کا بڑا دھڑ لیگی رہنما طلال چودھری کیخلاف ہو گیا ہے انہوں نے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کر دیاہے ۔ گزشتہ روز مارپیٹ سے طلال چودھری کا بازو 2 جگہ سے فریکچر ہو گیا ، 
خاتون رہنما کے بھائیوں کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی بہن عائش رجب بلوچ کو تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ اس سلسلے میں آج پنجاب پولیس نے ایس ڈی پی عبدالخالق کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے، 4 رکنی کمیٹی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن، ایس ایچ او وومن پولیس کو شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں