06:01 am
اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے  والا ہے ؟ پاکستانی تیاری کر لیں 

اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانی تیاری کر لیں 

06:01 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانی تیاری کر لیں ۔۔۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بارش گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ریکاڑد کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج
چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوااور بالائی پنجاب میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا ، کالام 8، چراٹ ، پارا چنار6، میرکھانی، پشاور3، گلگت بلتستان ، بونجی 7، گوپس5 اورہنزہ میں2 ملی میٹر بارش ریکاڑد کی گئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت، تربت میں41، دادو اور سبی میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔