06:43 am
مہلک وبا سے متعدد پاکستان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

مہلک وبا سے متعدد پاکستان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

06:43 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مہلک وبا سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 99 ہزار 219، سندھ میں ایک لاکھ 36 ہزار 17، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 701، بلوچستان میں 15 ہزار 92، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 681، اسلام آباد میں 16 ہزار 470 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب
تک 34 لاکھ 49 ہزار 541 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 887 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 22 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 451 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 231، سندھ میں 2 ہزار 492، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 87 اور آزاد کشمیر میں 71 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔