09:13 am
دنیا ایک اورحیرت کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائے  ، چاند پر کیا چیز دریافت کر لی گئی ؟ حیران کن خبر آگئی

دنیا ایک اورحیرت کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائے ، چاند پر کیا چیز دریافت کر لی گئی ؟ حیران کن خبر آگئی

09:13 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا ایک اورحیرت کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائے ، چاند پر کیا چیز دریافت کر لی گئی ؟ حیران کن خبر آگئی ۔۔۔ماہرین فلکیات خلا میں نت نئی چیزیں در یافت کرتے رہتے ہیں اور اب حال ہی میں امریکی سائنس دانوں نے چاند پر زنگ (rust) دریافت کیا ہے جو اس کی قطبین پر زیادہ ہے اور دیگر مقامات پر کم مقدارمیں موجود ہے۔ یہ دریافت اس لیے حیران کن ہے کیونکہ چاند پر زنگ دو اجزاء کی وجہ سے لگتا ہے، ایک پانی اور دوسرا آکسیجن اور ان دونوں میں سے وہاں کوئی بھی موجود نہیں ہے لیکن وہاں پھر بھی زنگ دریافت ہوا ہے۔ یہ تحقیق جیٹ
پر وپلشن لیبارٹر ی اور 5 امریکی تحقیقی اداروں نے ناسا کی سر براہی میں مشترکہ طور پر انجام دی ہے۔ ان میں نصب آلات سے کیے گئے طیفی تجزیوں سے چاند کے قطبین پر آئرن آکسائیڈ کی ایک خاص قسم ’ہیماٹائٹ‘ کی موجودگی کا انکشاف ہوا جسے آسان الفاظ میں ’زنگ کا جڑواں‘ بھائی بھی کہا جاسکتا ہےکیونکہ اس کا بنیادی کیمیائی فارمولا وہی ہے جو زنگ کا ہوتا ہے۔ ماہر ین کے مطابق چاند پر یہ زنگ دراصل ’ہیماٹائٹ‘ نامی ایک معدن کی شکل میں ہے جو زمین پر لوہے کی قدرتی کچ دھات میں بکثرت پائی جاتی ہے، آکسیجن اور پانی نہ ہوتے ہوئے بھی چاند پر زنگ کیوں موجود ہے؟ اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند تک پہنچنے والی ہائیڈروجن (جو پانی کا اہم جزو بھی ہے) غالباً سورج سے آنے والی شمسی ہواؤں کے ساتھ وہاں پہنچی ہوگی جب کہ چاند پر آکسیجن کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ زمین کے بالائی کرۂ ہوائی میں موجود تھی جسے زمینی مقناطیسی میدان نے دھکیل کر چاند تک پہنچا دیا۔ کیونکہ چاند کا وہ حصہ جو ہمیشہ زمین سے مخالف سمت میں رہتا ہے، اس پر زنگ موجود نہیں جب کہ صرف اسی حصے میں زنگ دریافت ہوا ہے جو اپنا رُخ زمین کی طرف رکھتا ہے۔ ابھی ان باتوں کی تصدیق کے لیے مزید تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے